مجھے تم بھول جاؤگے – نظم

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

مجھے تم بھول جاؤگے, مجھے تم بھول جاؤ گے

وہ محبت کے دعوے

وہ قسمیں وہ وعدے وہ جب بھی یاد آتے ہیں

مجھے کتنا رلاتے ہیں

میں سب کچھ جان کر بھی کتنا انجان بنتی تھی

تمھیں کھونے سے ڈرتی تھی

میں سہہ کر ہنس دیتی تھی

تمھیں کچھ نہ کہتی تھی

میں تمھیں کھونے سے ڈرتی تھی

خدارا کھونے سے ڈرتی تھی

میں خود سے روٹھ جاتی تھی

مگر تم کم مناتی تھی

میں اپنی ہر انا کو صرف تمھارے آگے جھکاتی تھی

میں تم سے محبت کرتی تھی

کتنی محبت کرتی تھی

میں خواب دیکھا کرتی تھی

تمھیں ہی سوچا کرتی تھی

میں ایک پاگل دیوانی تھی

میں بس تمھاری نشانی تھی

نہ سوچا تھا کبھی میں نے کہ تم یوں چھوڑ جاؤ گے

مجھے تم توڑ جاؤگے

میرے جاتے ہی تم اپنا نیا گلشن سجاؤگے

نئی پریاں لے آؤ گے

ان سے دل لگاؤ گے

مجھے تم بھول جاؤگے ،مجھے تم بھول جاؤ گے

To Top