‘میرے والد نے بیٹے کی خواہش میں دوسری شادی کر لی ‘ اداکارہ سونیا حسین نے اپنی زندگی کے سب سے تکلیف دہ دور سے پردہ اٹھا دیا

سونیا حسین کا شمار شو بز کی ان ہستیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی معیاری اداکاری سے بہت تیزی سے جگہ بنائی ہے خوبصورت آنکھوں اور حسین مسکراہٹ والی سونیا حسین نے اس صنعت میں گلیمر کے ہتھیار کو استعمال کرنے کے بجاۓ اپنی اداکاری کو سیڑھی بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ پروڈیوسر بھی ان کو ایسے چیلنجنگ کردار دیتےہیں جس میں اداکاری کی گنجائش ہوتی ہے موجودہ شہرہ آفاق ڈرامہ آنگن میں سونیا حسین کا کردار اس کی بہترین مثال ہے

بہت کم لوگ سونیا حسین کے حوالے سے یہ جانتے ہوں گے کہ وہ پیشے کے اعتبار سے ایک فزیوتھراپسٹ ہیں اور اس جگہ تک پہنچنے کے لیۓ انہوں نے ایک طویل مسافت طے کی ہے اور کامیابیوں کی اس سیج تک پہنچنے کے لیۓ انہوں نے کانٹے بھرے راستے کا سفر طے کیا ہے۔

انتہائی کم عمری سے ہی گھر کی تمام ذمہ داریاں سنبھالنے والی سونیا حسین نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوۓ بتایا کہ وہ اپنے والدین کی سب سے بڑی اولاد تھیں مگر ان کے خاندان میں بیٹیوں کی پیدائش کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا اگرچہ ان کے والد ان کا اور ان کی امی کا بہت خیال رکھتے تھے مگر جب سونیا حسین کے بعد ان کی ماں کی جھولی میں ایک اور بیٹی آئي تو لوگوں کے کہنے پر ان کے والد نے بیٹے کی خواہش میں دوسری شادی کر لی اور ان کو چھوڑ دیا

اس موقعے پر سونیا حسین نے مذید بتایا کہ ان کی والدہ شدید ترین ڈپریشن کا شکار ہو گئیں اور اس وقت جب ان کی ماں کو ان بہنو کو سنبھالنا چاہیۓ تھا اس وقت میں ڈپریشن کے سبب ایسے حالات ہو گۓ کہ وہ بیٹھے بیٹھے چیخنے لگتیں یا پھر بے ہوش ہو جاتیں اس وقت میں سونیا حسین نے اپنی کم عمری کے باوجود اس بکھرتے گھر کو سنبھالا

[”adinserter block= “10”]

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انٹر کے فورا بعد انہوں نے نوکری کی اور اپنے تعلیمی اخراجات بھی اسی نوکری سے ہی پورے کیۓ اس دوران ان کی ماں کی گود میں ان کا بیٹا بھی آچکا تھا سونیا حسین نے مذید یہ بھی بتایا تھا کہ جس بیٹے کی خواہش میں میرے والد نے دوسری شادی کی تھی وہ بیٹا ان کو میری ماں سے بھی مل گیا

سونیا حسین کا یہ کہنا تھا کہ آج جب ان کے والد ایک بار پھر ان کے پاس آچکے ہیں اور اب ان کی زندگی کے ان تمام مسائل کا خاتمہ ہو چکا ہے مگر اس سب کو یاد کر کے ان کا دل اب بھی افسردہ ہو جاتا ہے ان کی ماں اور اب ان کے والد دونوں ان کی ذمہ داری ہیں اور وہ بہت خوشی محسوس کرتی ہیں کہ اللہ تعالی نے ان کو یہ توفیق دی ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کی خدمت کر سکیں

[”adinserter block= “15”]

اس سوال کے جواب میں کہ وہ اپنی زندگی کب شروع کریں گی سونیا حسین کا یہ کہنا تھا کہ ان کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ بس یہی ان کی زندگی ہے کہ وہ کام کریں اور اپنے ماں باپ کو خوش رکھیں سونیا حسین کا یہ انٹرویو ان کے چاہنے والوں کو ان کے ایک نۓ روپ سے آشکار کرتا ہے

To Top