شادی کی تقریب کے کچھ ایسے منتخب گانے جو تقریب کو چار چاند لگا دیں

ہر انسان چاہے وہ مرد ہو یا عورت زندگی میں جب شادی کر رہا ہوتا ہے تو اس کی خوشیوں کی انتہا نہیں ہوتی ۔ہمارے مشرقی معاشرے میں شادی صرف دو افراد کے ملن کا نام نہیں ہوتا بلکہ اس عمل میں خاندان کا ہر ہر فرد شامل ہوتا ہے ۔امی کو اس بات کی پرواہ ہوتی ہے کہ کسی چیز میں کوئی کمی نہ رہ جاۓ ۔

کپڑے جیولری مہمانوں کی خاطر مدارت میں کوئی کمی نہ ہو تو دوسری جانب ابو انتظامات میں کوئی کمی نہیں چاہتے اس کے لۓ وہ اپنی عمر بھر کی کمائی اور تجربے کا استعمال کرتے ہیں ۔ایسے موقعے پر بھائی بہن بھی پیچھے نہیں رہتے آتشبازی کے انتظام ، سجاوٹ اور اس کے ساتھ ساتھ شادی ہال میں دلہا دلہن کا داخلہ اور اس کی ویڈیو اور تصویریں ان سب کو یادگار بنوانا بھی انہی بھائی بہن کا کام ہوتا ہے ۔

اس حوالے سے کچھ نغمے ایسے ہوتے ہیں جو کہ دل کو چھو جانے والے ہوتے ہیں جو کہ  شادی کے موقعے کو حسین سے حسین تر بنا لیتے ہیں اور اس موقع کو مذید یادگار بنا دیتے ہیں ۔ایسے ہی کچھ گانے شادیوں کے اس موسم میں ہم آپ کو بتاتے ہیں تاکہ آپ بھی اپنی یا اپنے عزیزوں کی شادی کو یادگار بنا سکیں

دل شگناں دا

فلم پھلواری کا یہ گانا اس کی مٹھاس اور خوبصورتی ہر شادی کرنے والی لڑکی کا خواب بن جاتا ہے اس کی میٹھی دھن اس گانے کو شادی کے موقعے کا ایک خاص گانا بنا تا ہے ۔

چٹا ککڑ بنیڑے تے

شادی اور ٹپوں کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے ۔بڑے بوڑھوں کے منہ سے سنے گۓ ٹپے شادی کے ماحول میں ایک سماں سا باندھ دیتے ہیں مگر ان دنوں ہارون شاہد اور مصطفی زاہد کا گایا گیا یہ ٹپا آپ کی شادی کو چار چاند لگا سکتا ہے ۔

پیمونا کوک اسٹوڈیو سیزن ٹو

فارسی زبان کے اس گانے کو زیب بنگش اور ہانیہ نے گایا تھا ۔اگر آپ کو یہ زبان نہ بھی سمجھ آۓ مگر اس کی دھن اور مٹھاس اس گانے کو شادی کے موقعے کا بہترین گانا بناتا ہے ۔

چھاپ تلک سب چھین لی

امیر خسرو کی یہ قوالی ہر دور میں مقبول عام رہی ہے مگر موجودہ دور میں حدیقہ کیانی نے نہ صرف اس قوالی کو گا کر اس کو دوبارہ سے زندہ کیا بلکہ ایک بار پھر اس کو شادی بیاہ کے موقعوں کا ایک اہم گانا بھی بنا دیا ہے ۔

آیا لاڑیۓ کوک اسٹوڈيو 4

جس طرح شادی بیاہ کی تقریبات پرانے رسوم و رواج سے کھل سی جاتی ہیں اسی طرح نۓ گانوں کے ساتھ ساتھ پرانے گانے نۓ انداز سے شادی بیاہ کے مزے کو دوبالا  کر دیتے ہیں ۔ایسا ہی کوک اسٹوڈیو 4 کا گانا آیا لاڑیۓ بھی ہے جس کو میشا شفیع اور نعیم عباس روفی نے گایا ہے

لایاں لایاں جیکسن ہائٹ

اردو ڈرامہ جیکسن ہائٹ کا یہ او ایس ٹی اس سے قبل ملکہ ترنم نورجہاں نے بھی گایا تھا مگر اس گانے کا یہ نیا ورژن اپنی مثال آپ ہے اور اس کی مٹھاس شادی کے رومانوی ماحول کو اور مسحور کن بنا دیتا ہے ۔

کبیرا دا ویڈنگ اسٹوری

شادی کے سدابہار نغموں میں سے ایک کبیرا جو کہ شادی کے ماحول کو اور بھی مست بنا دے

امید ہے گانوں کا یہ انتخاب آپ سب کو نہ صرف پسند آۓ گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ شادی کے موقعے پر آپ کے ایک مشکل مرحلے یعنی گانوں کی تلاش کو بھی آسان کر دے گا ۔

 

 

To Top