برج عقرب کے حامل لوگ زیادہ حساس کیوں ہوتے ہیں؟ 

تنقید جس کا کچھ نہ بگاڑ سکے اور تعریف جس کو نہ چلا سکے ایسے لوگوں کا برج عقرب سے تعلق ہوتا ہے ۔اس برج کو سب سے بہترین برج کہا جاۓ تو یہ ایسا کچھ غلط نہ ہو گا ۔ انہیں اس بات کی قطعی ضرورت نہیں ہوتی کہ لوگ انہیں ان کی اچھائیاں یا برائیاں بتائیں ۔عقرب کے حامل افراد کے اندر کچھ بھی چل رہا ہو مگر اس کے اثرات ان کے چہرے پر کبھی دکھائی نہیں دیں گے ۔

برج عقرب سب سے بہترین برج کیوں ہے ؟

برج عقرب کو بہترین برج کہنے والے اس کی جن خصوصیات کی بنا پر ایسا کہتے ہیں ان کے بارے میں جاننے کے بعد آپ بھی یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ یہ برج تمام بروج سے سب سے بہترین ہے ۔

ان کا ارتکاز بہترین ہوتا ہے

 

عقرب برج والوں کی ارتکاز کرنے کی طاقت دوسرے تمام لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے ۔یہ لوگ جب کسی بات کا فیصلہ کر لیں تو پھر دنیا کی کوئی طاقت ان کو اس پر سے نہیں ہٹا سکتی ۔

یہ بہت بہادر ہوتے ہیں

 

ان کی بہادری کا مقابلہ برج اسد والے بھی نہیں کر سکتے ۔یہ ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لۓ فورا تیار ہو جاتے ہیں

متوازن شخصیت کے مالک ہوتے ہیں

 

ان کی شخصیت جذبات اور ذمہ داری کا حسین امتزاج ہوتی ہے ۔برج عقرب کے حامل لوگوں کی صحبت سے کبھی کوئی شخص بور نہیں ہو سکتا ۔کیونکہ ان کی شخصیت ہر فرد کو اپنی جانب کھینچتی ہے ۔اور پھر دور نہیں جانے دیتی ۔

وفادار ہوتے ہیں

 

عقرب کے حامل لوگ انتہا درجے کے وفادار ہوتے ہیں ۔وہ اگر ایک بار کسی سے ساتھ نبھانے کا وعدہ کر لیں تو کبھی اس وعدے سے پیچھے نہیں ہٹتے ۔

قوت فیصلہ بہت مضبوط ہوتی ہے

 

فوری فیصلہ کرنے کی جو طاقت اور صلاحیت اس برج کے حامل افراد میں ہوتی ہے دیگر بروج میں وہ اس حد تک نہیں ہوتی ۔ حالات کو دیکھتے ہوۓ فوری عمل کرنا عقرب برج کے حامل لوگوں کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے ۔

برج عقرب کی یہ سب مثبت خصوصیات اسے دیگر تمام بروج سے بہتر بناتی ہیں مگر اس کا کہیں سے بھی یہ مطلب نہیں ہے کہ اس برج کے لوگوں میں خامیاں نہیں ہوتی ہیں ۔حسد ، جلد اعتبار نہ کرنا ،حد سے زیادہ حساسیت ایسی خصوصیات ہیں جو اس برج کے حامل افراد میں بدرجہ اتم موجود ہوتی ہیں ۔

To Top