‘صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں ‘ صبا قمر نے ایسا کون سا لباس پہن لیا کہ لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو گۓ

وہ آئی اس نے دیکھا اور اس نے فتح کر لیا یہ بات صبا قمر کے بارےمیں اگر کوئی کہتا ہے تو قطعی غلط ہے کیوںکہ صبا قمر آج جس جگہ پر موجود ہے وہاں تک پہنچنے کے لیۓ انہوں نے انتہائی محنت اور اپنی صلاحیوتوں سے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔چھوٹی اسکرین کے ڈراموں سے اپنا سفر شروع کرنے والی اداکارہ جانتی ہے کہ کس طرح دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ رکھا جاتا ہے

صبا قمر اداکاری کے میدان میں آئیں تو اپنی صلاحیتوں سے ہالی وڈ کے عرفان خان کے سامنے جا کر ایسی اداکاری کر آئیں کہ کوئی بھی ان کو نو آموز نہ سمجھ پایا یہی اداکارہ جب ماڈلنگ کے میدان میں کودیں تو فلم پدماوتی کی ڈریس ڈیزائنر کو ان کے علاوہ کوئی اور نظر نہ آیا

 

اب تو یہاں تک سننے میں آرہا ہے کہ ان کی اگلی منزل ہالی وڈ ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ صبا قمر جو چاہتی ہیں وہ ان کو مل جاتا ہے مگر اس میں اہم کردار ان کی محنت کا بھی ہے

 

حال ہی میں معروف ڈریس ڈیزائنر کے لیۓ ماڈلنگ کرتے ہوۓ وہ جس لباس میں سامنے آئیں اس نے سب کو حیران کر ڈالا ۔کیوں کہ اس بات کو سب ہی تسلیم کرتے ہیں کہ صبا قمر کو لوکوں کے دلوں اور نظروں میں جگہ بنانے کے لیۓ ان حربوں کو استعمال کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے جو وقت حاضر کی بہت ساری اداکارائیں اور ماڈلز مختصر لباس پہن کر کر رہی ہیں

ان کی یہ ویڈیو دیکھ کر ان کے چاہنے والے جس قسم کی راۓ کا اظہار کر رہے ہیں انکے مطابق ایک پاکستانی اداکار ہونے کی حیثیت سے یہ ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسا کوئی عمل نہ کریں جو پاکستانی تہزیب و ثقافت سے میل نہ کھاتا ہو

کچھ لوگ بے ساختہ یہ سوال کر اٹھے کہ آخر صبا قمر جیسی با صلاحیت اداکارہ کو اس طرح کی چیپ حرکات اور فحش لباس پہننے کی کیا ضرورت ہے

تو کچھ لوگ ان کی حمایت میں نکل پڑے ان کا کہنا تھا کہ شو بز انڈسٹری ایسی ہی ہوتی ہے جس میں دکھایا جاتا ہے اس کا کسی بھی ملک کی تہزیب و معاشرت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اس میں صرف دکھاوا ہوتا ہے جو دکھتا ہے وہی بکتا ہے

ایسے موقعوں پر کچھ لوگوں نے انتہائی گھٹیا اور فحش تبصرے بھی کر ڈالے اور کچھ لوگ نے آخرت کا اور دین کا واسطہ دے کر صبا قمر کو سمجھانے کی کوشش بھی کر ڈالی کہ یہ طریقہ غلط ہے

ایسے تبصرے صبا قمر کے لیۓ نۓ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کبھی پہلے اس قسم کے تبصروں پر رد عمل ظاہر کرتی ہیں اور امید ہے کہ اس دفعہ بھی ایسا ہی ہونے والا ہے انہوں نے جو کرنا ہوتا ہے وہ کر گزرتی ہیں

To Top