ٹی وی پروگرام میں مشہور عالم دین نے ساتھ بیٹھی خاتون کے ساتھ ایسی کیا حرکت کر ڈالی کہ شو کے دوران ہی گرفتار ہو گۓ

ٹی وی پروگرام کے دوران اکثر ایسے مواقع آتے ہین جب اس کے شرکا اپنے جزبات پر قابو نہیں رکھ سکتے اور ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف نا زیبا زبان کا استعمال کر ڈالتے ہین بلکہ بعص اوقات نوبت ہاتھا پا‏ئی تک جا پہنچتی ہے

جزبات کا یہ استعمال دنیا کے کسی حصے مین بھی ہو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا مگر اس کا سب سے زیادہ فائدہ اس ٹی وی شو کو ہوتا ہے جس کی ریٹنگ راتوں رات آسمان تک جا پہنچتی ہے

ایسا ہی ایک واقعہ بھارت مین بھی پیش آیا جب ایک لائیو شو میں مفتی اعجاز ارشد قاسمی صاحب ایک خاتون وکیل کے ہمراہ موجود تھے اور اسلام میں تین طلاق کی شرعی حیثیت کو لے کر بحث جاری تھی

اس بحث کی گرما گرمی میں خاتون وکیل نے اپنا نقطہ نظر بیان کرتے ہوۓکہا کہ قرآن میں کہیں بھی  تین طلاق ایک ساتھ دینے کا ذکر موجود نہیں ہے اسی دوران خاتون وکیل نے مفتی اعجاز کو جانور کہہ ڈالا جس نے جلتی پر تیلی کا کام کیا

اس پر مفتی اعجاز نے کھڑے ہو کر ان خاتون کے اوپر چڑھائی شروع کر دی اس پر ان خاتون نے مفتی اعجاز کو دھپڑ رسید کر دیا جس کی وجہ سے مفتی اعجاز اتنے غضب ناک ہوۓ کہ انہوں نے جواب میں ان خاتون کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی

اس مار پیٹ کو روکنے کی کوشش کرنے میں انتظامیہ کو مجبورا پولیس کو بلوانا پڑا اور پولیس مفتی اعجاز کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی

اس طرح کا واقعہ پہلی دفعہ نہیں ہوا پاکستان میں بھی ایسے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں مگر ایسے واقعات کا دیکھنے والوں پر انتہائی منفی اثر پڑتا ہے اسی وجہ سے تمام افراد کو اس حوالے سے خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیۓ

To Top