پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی 20 میں ایسا کیا ہو گیا کہ پوری قوم ایک آواز ہو گئی

کل یکم اپریل تھی کل کا دن پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں اس حوالے سے بھی یادگار تھا کیوں کہ کل ہی کے دن بارہ سال کی پاکستان کے گراونڈو پر جو بین الاقوامی کرکٹ کی دنیا کی اقوام کی جانب سے لگائی گئی خود ساختہ پابندی تھی اس کا خاتمہ ہو گیا ۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اس حوالے سے لائق ستائش ہے کہ اس نے اپنے کھلاڑیوں کے پاکستان بھیجنے کی باقاعدہ اجازت مرحمت فرمائی

اس حوالے سے ایک جانب تو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں قابل ستائش ہیں کہ انہوں نے پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد پاکستان میں کروا کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستانی قوم دہشت گرد نہیں ہے بلکہ کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے دوسری جانب پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جتنی بھی تعریف کی جاۓ کم ہے جنہوں نے ملک کے اندر دوبارہ سے امن و امان کی فضا قائم کی اور پاکستان کے کھیل کے میدانوں کو دوبارہ سے آباد کیا.

اس میچ کے آغاز میں ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب پاکستان کے قومی ترانہ کے دوران اچانک کسی فنی خرابی کے باعث دوران قومی ترانہ اچانک ڈی جے کا ساونڈ بند ہو گیا ایسے حالات میں عام طور پر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ اتنے بڑے ہجوم میں اس قسم کی خرابی کے باعث لوگ تنقید کرتے ہیں اور انتشار کا شکار ہو جاتے ہیں

https://www.facebook.com/kkhyofficial/videos/10155602098463137/

 

مگر پوری دنیا نے یہ منظر لائیو دیکھا کہ جس پل ڈی جے کا ساونڈ بند ہوا اس پل اس قوم نے پہلے سے بھی زیادہ جزبے کے ساتھ قومی ترانہ کو باآواز بلند پڑھنا شروع کر دیا اور اس کے سلسلے کو ٹوٹنے نہ دیا اس منظر کی ویڈیو نہ صرف وائرل ہو گئی بلکہ جس جس نے اس ویڈیو کو جتنی بار بھی دیکھا اس کے نہ صرف حب الوطنی کے اس شاندار مظاہرے پر نہ صرف رونگٹھے کھڑے ہو گۓ بلکہ خود بخود آنکھیں اشکبار ہو گئيں ۔

پاکستانی قوم کا اتحاد اور یکجہتی کا یہ شاندار مظاہرہ پوری دنیا کو یہ سبق دینے کے لیۓ کافی ہے کہ اس ملک کے لوگوں کو اپنے وطن سے کتنی محبت ہے اور وہ کھیلوں سے محبت اور دہشت گردی سے نفرت کرنے والے لوگ ہیں اور جب یہ قوم بیک آواز ہو کر اپنی آواز بلند کرتی ہے تو اس کا جزبہ کسی بھی دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے ۔ اس قومی ترانہ کے بعد جب پورا  نیشنل اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا تو لگا جس قوم کی عوام ایسی ہو اس کو کوئی برباد نہیں کر سکتا ۔

To Top