پاکستان سپر لیگ کے دیوانوں کو”تیار ہیں” سنتے ہی علی ظفر کی یاد ستانے لگی

5 پاکستان سپر لیگ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبولیت پرتواب کسی کوکوئی شبہ نہیں۔ یہ لیگ انتہائی کم عرصے میں نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں ایک برانڈ کے طورپراُبھرکرسامنےآئی ہے۔ کرکٹ کے فینز جہاں پورے سال اپنے من پسند کھلاڑیوں کا لائیو ایکشن دیکھنے کے لئے بے قرارہوتے ہیں وہیں پاکستان سپر لیگ کے ترانے کا بھی بے صبری سے انتظار کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا منظرِعام پرآتے ہی پورے سوشل میڈیا پرہنگامہ برپا ہوگیا۔ کسی نےاس گانے کوبہتر قرار دیا تو کسی نے بُرا.البتہ کئی تو تنقید کے پل باندھنے میں ساری حدیں ہی پارکربیٹھے۔ بہرحال اس گانے کی تھیم کے مطابق اسے”تیارہیں” کا نام دیاگیا ہے جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان اب پوری طرح سے اپنی لیگ اپنے ہی ملک میں منعقد کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس سے قبل 2017 میں پی ایس ایل 2 کا فائنل سب سے پہلے پاکستان کی سرزمین پر کھیلا گیا تھا۔ علاوہ ازیں 2018 کا فائنل بھی کراچی میں منعقد ہوا۔ تاہم 2019 کے سیزن میں پہلی مرتبہ پاکستان میں آٹھ میچ کا انعقاد ہوا تھا جس کے بعد یہ طے پایا کہ اگلہ سیزن مکمل طورپرپاکستان میں کروایا جائے گا۔

تاہم گانا سننےکے بعد کرکٹ کے دیوانوں کوشدّت سےعلی ظفرکی یاد ستانے لگی۔ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لوگوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ علی ظفر سے بہتر پی ایس ایل کے گانے کوئی بنا ہی نہیں سکتا۔

کچھ کا ماننا تھا کہ پی ایس ایل تھری کا گانا “سیٹی بجے گی” اب تک کا بہترین گا نا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ اس گانے کو سننے کے بعد پی ایس ایل فور کا گانا بہتر لگنے لگا۔

ایک صارف نے توحد ہی کردی،چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

  کسی نے کچرے دان کی تصویر سے تشبیہ دے کر اپنے غم کا اظہارکیا۔

تو کسی نے گانے کو سستا قرار دے کر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

 بہرحال یہ بات تو واضح ہے کے شائقین میں اس گانےکوزیادہ پزیرائی نہیں ملی لیکن یوٹیوب پرریلیزہوتے ہی چند لمحوں میں اس گانے کے 3لاکھ 72 ہزار ویوزآگئے جس نے اس گانے کوٹاپ ٹرینڈز میں شامل کردیا۔ اوراب تک صرف ایک دن کے اندراس گانے کے 1میلین سے بھی زیادہ ویوزآچکے ہیں۔

واضح رہے یہ گانا گلوکارعلی عظمت، ہارون، عاصم اظہراورعارف لوہارنے مجموعی طور پرگایا ہے اوراسکی کمپوزیشن ذوالفقارجبۤارخان عرف زلفی نے کی ہے۔

To Top