پاکستان آرمی کا شمار دنیا کی بہترین ترین افواج میں ہوتا ہے ۔ اس کی کامیابیاں دنیا میں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔ ہماری فوج کے کارناموں کے سبب ہی عوام اپنے ملک کی فوج سے بے تحاشا محبت اور عقیدت کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ پاک فوج بھی اپنی عوام کو کسی بھی مقام پر جھکنے نہیں دیتی ہے اور اپنی جانیں بھی انتہائی جواں مردی سے اس ملک کے لیۓ قربان کرنے کو ہر گھڑی تیار رہتےہیں
آپریشن رد الفساد میں پاک فوج نے جس جواں مردی اور بہادری سے ملک دشونوں کو کیفر کر دار تک پہنچایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اس آپریشن میں ایک جانب تو ملک دشمنوں کو جہنم واصل کیا گیا دوسری جانب پاک فوج نے اپنے اس آپریشن میں اپنے بہت سارے بہادر جوانوں کی قربانی بھی پیش کی
کرنل سہیل کی راولپنڈی کے آرمی قبرستان میں نماز جنازہ ادا کی گئی
کوئٹہ کے علاقے کلی الماس میں جام شہادت نوش کرنے والے کرنل سہیل عابد کو اسلام آباد کے نواحی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا،آرمی قبرستان راولپنڈی میں نماز جنازہ میں آرمی چیف نے بھی شرکت کیمزید ویڈیوز دیکھیں: http://video.dunyanews.tv/
Posted by Dunya News on Thursday, May 17, 2018
کرنل سہیل عابد کا شمار بھی انہی شہیدوں میں ہوتا ہے جو آپریشن رد الفساد کا حصہ تھے اور جنہوں نے اس آپریشن کی کامیابی کے لیۓ اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا ۔ لشکر جھنگوي کے انتہائی مطلوب دہشت گرد اور کمانڈر سلمان بادینی کی موجودگی کی اطلاع پر جب کرنل سہیل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ آپریشن کیا تو اس موقعے پر فائرنگ کے تبادلے میں سینے پر گولی لگنے سے شہید ہوۓ مگر اس سے قبل وہ سلمان بادینی کو جہنم واصل کر چکے تھے ۔
انہوں نے سوگواروں میں ایک بیوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑے ان کی تدفین کے موقعے پر انتہائی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آۓ ان کا بوڑھا باپ اور اپ کے مرنے کے بعد ایک ہی دن میں بڑا ہو جانے والا بیٹا اور ان کا صبر و حوصلہ سب کے لیۓ ایک مثال تھا اس موقعے پر کرنل سہیل کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا ۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف قمر الدین باجوہ بھی موجود تھے
Shaheed Col Sohail Abid laid to rest with full military honour.
“When a soldier sacrifices his life I lose part flesh of my body, that night is always difficult to pass. But we remain fully determined to sacrifice anything and everything for the defence of our motherland”, COAS. pic.twitter.com/exQ5AIKNKS— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 17, 2018
کسی بھی ادارے کے سربراہ کی حیثیت اس ادارے میں کام کرنے والوں کے لیۓ ایک باپ کی سی ہوتی ہے ۔ اور یہی چیز کرنل سہیل عابد کے جنازے میں بھی دیکھنے میں آئی قمر الدین باجوہ کے شدت غم سےجھکے چہرے کو دیکھ کر ان کے دکھ کا اندازہ لگایا جا سکتا تھا اس کے بعد کرنل سہیل کے بیٹے کو جس طرح انہوں نے اپنے ساتھ لگایا اور جس طرح انہوں نے کرنل سہیل کا آخری دیدار کیا اس کے بعد ان کی جانب سے جاری کیۓ جانے والا بیان بہت اہم تھا ۔
ان کا اس حوالے سےمذید یہ بھی کہنا تھا کہ جب کبھی ان کا کوئی ایک بھی سپاہی دشمن کا مقابلہ کرتے ہوۓ شہید ہوتا ہے ان کو لگتا ہے کہ ان کے جسم کا کوئی ٹکڑا ان سے الگ ہو گیا ہے اس رات وہ سو نہیں سکتے مگر اس سے ان کے دشمنوں کو یہ نہیں سمجھنا چاہیۓ کہ وہ ڈر گۓ بلکہ اپنے ملک و قوم کے لیۓ وہ اور ان کا ہر سپاہی اپنی جان قربان کرنے کےلیۓ تیار ہیں