بھارتی ناگن کی پاکستان آمد پر شائقین کا متوقع ردعمل، پیمرا بھی حرکت میں آگیا

پاکستانی میڈیا کے ڈرامے ایک بھیڑ چال کا شکار ہیں۔ اس بھیڑ چال کے سبب جب بھی کسی موضوع پر کوئی ڈرامہ مشہور ہو جاتا ہے تو تمام میڈیا چینلز اس موضوع کے پیچھے لگ جاتے ہیں اور ڈرامے بنانے شروع کر دیتے ہیں۔

آج کل بھی ہم ٹی وی کی جانب سے کالے جادو کے موضوع پر ڈرامہ نظر بد کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے اور اب اسی سے ملتے جلتے موضوع پر ڈرامہ ناگن جیو کہانی پر آنے جا رہا ہے ۔

جیو کہانی اپنی ریٹنگ کے اعتبار  سے ناظرین میں جگہ بنانے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ اس پر ذیادہ تر جیو نیٹ ورک کے ڈرامے یا پھر بین الاقومی ڈراموں کے تراجم پیش کۓ جاتے رہے ہیں جو اس کی ریٹنگ بڑھانے میں ناکام ثابت ہوۓ ہیں اور اب جیو کہانی کی جانب سے ناگن نامی ڈرامے کا پرومو پیش کیا جا رہا ہے جو جلد ہی آن ائیر ہو جاۓ گا ۔

ڈرامہ ناگن ایک ایسی خاتون کی کہانی پر مبنی ہے جو کہ انسانی روپ دھار سکتی ہے اس کا موضوع پڑوسی ملک بھارت کی ڈراموں اور فلموں میں تو اکثر پیش کیا جاتا رہا ہے مگر پاکستانی میڈیا میں اس کو پہلی دفعہ پیش کیا جا رہا ہے ۔

یہ ڈرامہ افتخار عفی کی تحریر ہے اور اس کی ہدایت کاری شاہ بلال نے کی ہے۔ اس سے پہلے افتخار عفی نے ایک مزاحیہ سیریل بے بی بھی تحریر کیا ہے مگر وہ بھی ابھی آن ائير نہیں کیا اس لۓ امید رکھی جا سکتی ہے کہ ان کا یہ ڈرامہ جیو کہانی کے لۓ بہتر ثابت ہو سکتا ہے ۔

پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے یہ ایک نیا موضوع ہے اور پڑوسی ملک کی طرح ہمارے معاشرے میں ابھی تک ایسی کسی کہانی کے وجود پر لوگ یقین رکھنے کو تیار نہیں ہیں ۔ مگر وہ شائقین جو کہ پڑوسی ملک کے ڈرامے حقیقت سے دور ہونے کے باوجود بہت شوق سے دیکھتے ہیں ان کے لۓ ڈرامہ ناگن بھی ایک خوش کن اضافہ ثابت ہو سکتا ہے  ۔

خدا کرے میری ارض پاک پہ اترے،وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

To Top