کالج کی دو طالب علموں نے ایک لڑکے کی محبت میں انوکھا پیشہ اختیار کر لیا

قصہ لیلی مجنوں کی محبت کا ہو یا ہیر رانجھا کا کبھی سوہنی اپنے مہینوال کی محبت میں  کچے گھڑے پر دوڑی چلی آتی ہے تو کبھی سسی اپنے پنوں کی خاطر محل و مال و دولت کو ٹھکرا دیتی ہے ۔ محبتوں کی ان داستانوں کو امر کرنے کے لیۓ صرف دیوانگی اور جنوں کی ضرورت ہوتی ہے

یہی جنوں اس محبت کی داستان کو تاعمرکے لیۓ امر کر ڈالتا ہے جیسے کہ کچھ دن قبل دو لڑکیوں نے آپس میں ایک دوسرے کی محبت کی خاطر ایک دوسرے کی سوتن بننا بھی قبول کر لیااور ایک ہی لڑکے سے شادی کر لی  مگر اس دفعہ جو واقعہ سامنے آیا اس نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا

یہ واقعہ ہندوستان کے شہر دلی میں پیش آیا جہاں دو طالبات ایک ہی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو گئیں 20سالہ دٹونکل سونی اور 19سالہ تینال پارمرکی محبت کا محور ان کا بائیس سالہ بواۓ فرینڈ ہریشی سنگھ تھا اس لڑکے کی محبت کی دیوانگی نے ان دونوں لڑکیوں کو چور بنا ڈالا

تفصیلات کے مطابق یہ دونوں طالبات اپنے بواۓ فرینڈ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیۓ اس پر زيادہ سے زیادہ پیسے خرچ کرنا چاہتی تھیں مگر اپنی کمزور معاشی حالات کے سبب ایسا نہیں کر سکتی تھیں اپنی اس مشکل کا حل نکالنے کے لیۓ ان طالبات نے چوری کی راہ اختیار کر لی

وہ کالج جانے کے لیۓ جس ٹرین میں سفر کرتی تھیں اس سفر کے دوران اپنی ہم سفر خواتین کے موبائل فون چوری کر لیا کرتی تھیں ریلوۓ کرائم پولیس کے مطابق وہ یہ تمام فون راہوال نامی شخص کو فروخت کر دیا کرتی تھیں جو ان سے چوری کے موبائل خرید کر لیا کرتا تھا

راہوال کے مطابق اب تک تین لاکھ کے موبائل فون یہ ظالبات فروخت کر چکی ہیں رپورٹ کے مطابق ٹونکل سونی آرکیٹیکچر کی طالبہ ہے جبکہ تینال فرسٹ ائیر میں پڑھتی ہے۔

انہوں نے کالج آتے جاتے خواتین کے موبائل فون چرانے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا لیکن 30مئی کے روز ٹونکل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ اس سے حاصل ہونے والی معلومات کی بناءپر تینال بھی گرفتار ہو گئی اور فون خریدنے والا راہول بھی پکڑا گیا، البتہ جس دلربا معشوق کے سبب یہ حشر برپا ہوا وہ تاحال مفرور ہے۔

البتہ پولیس اب تک اس لڑکے کو گرفتار نہیں کر سکی جس پر پیسے خرچ کرنے کے لیۓ ان لڑکیوں نے چوری کی راہ اختیار کر لی ۔ تاہم پولیس اس کی بھی گرفتاری کے لیۓ چھاپے مار رہی ہے تبھی کہتے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے

To Top