کیا آپ جانتے ہیں کہ لو میرج اور ارینج میرج میں سے کون سی شادی زیادہ کامیاب ہوتی ہے؟

آج کل شادیوں کا موسم ہے ہر گھر میں یا تو شادی ہو رہی ہے یا پھر قریبی عزیزوں کی شادی کے دعوت ناموں کی لائن لگی ہوئی ہے۔ ہر دعوت نامے کے ساتھ ایک سوال نامہ بھی جڑا ہوتا ہے کہ کیا پہننا ہے کیا دینا ہے اور شادی کس سے ہو رہی ہے اور کیسے ہو رہی ہے۔

اگر لو میرج ہو تو شبہات بڑھ جاتے ہیں کہ پتہ نہیں کامیاب ہوتی بھی ہے یا نہیں ؟ اور ایک اور الزام جو لو میرج کا سنتے ہی لڑکی پر لگ جاتا ہے کہ یقینا لڑکی بہت تیز ہو گی، تبھی تو اس نے لڑکے کو پھنسا لیا ہے اور اس کے علاوہ بہت کچھ ۔ شادی کی کامیابی اور ناکامی ویسے تو نصیبوں کی بات ہوتی ہے مگر کچھ مشاہدات کی بنیاد پر یہ فیصلہ ضرور کیا جا سکتا ہے کہ کون سی شادی کامیاب ہو گی۔

1

میرے نزدیک لو میرج کے کامیاب ہونے کے امکانات کچھ وجوہات کی بنیاد پر ذیادہ ہوتے ہیں مگر یہ یاد رکھا جاۓ کہ یہاں لو میرج سے مراد محبت کے نتیجے میں ہونے والی شادی ہے کم عمری کے وقتی لگاؤ کو محبت کا نام نہیں دیا جا سکتا

ایک دوسرے سے ہم آہنگی ذیادہ ہوتی ہے

2

چونکہ لڑکا لڑکی ایک دوسرے کو پہلے سے جان چکے ہوتے ہیں لہذا ان کے درمیان ہم آہنگی ذیادہ ہوتی ہے اور انہوں نے ایک دوسرے کو تمام اچھائیوں اور برائیوں سمیت قبول کیا ہوتا ہے لہذا آنے والی زندگی میں آنے والی مشکلات کا مقابلہ وہ ذیادہ بہتر طور پر کر سکتے ہیں

رشتے داروں کی مداخلت کم ہوتی ہے

4

اگر دیکھا جاۓ تو ساٹھ فی صد ناکام شادیوں میں رشتے دار براہ راست ملوث ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں اگر میاں بیوی اس کو نبھانا بھی چاہيں تو رشتے داروں کی انائیں اس کو استوار نہیں ہونے دیتیں جب کہ لو میرج میں چونکہ رشتے داروں کا عمل دخل کم ہوتا ہے لہذا میاں بیوی کے تنازعات باہمی طور پر ہی طے ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

شادی ایک جوا نہیں ہوتی

3

ارینج میرج ایک جوۓ یا پھر سرپرائز گفٹ کی طرح ہوتی ہے اگر کامیاب ہو گی تو بازی جیت گئے اور اگر ناکام ہو گئی تو بازی ہار گئے یا پھر ڈبہ کھولا اور پسندیدہ گفٹ نکلا تو بلے بلے اور اگر پسند نہیں آیا تو وہ ڈھول ہے جو اب ساری عمر گلے میں لٹکا کر بجا نا پڑے گا۔

جبکہ لو میرج ایک جوۓ کی طرح نہیں ہوتی میاں بیوی سب کچھ پرکھنے کے بعد ہی شادی کا فیصلہ کرتے ہیں۔

To Top