لاہور میں ہسپتال میں داخل بچے کی ماں کی عزت لوٹ لی گئی ۔مجرم کے بارے میں جان کر آپ بھی توبہ توبہ کر نے پر مجبور ہو جائيں گے

لاہور کے میو ہسپتال میں دو دن قبل انتہائی شرمناک واقعہ وقوع پزیر ہوا جس کی دپورٹ فوری طور پر ہسپتال کے میڈیکل سپریڈنٹ کو دے دی گئی ہے اور انہوں نے فوری طور پر اس واقعے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیۓ ہیں

تفصیلات کے مطابق مزکورہ خاتون کا بچہ بیماری کے سبب لاہور کے میو  ہسپتال میں داخل تھا جس سے ملنے کے لیۓ ان خاتون کا عثمان نامی رشتے دار ہسپتال آیا جو کہ ہسپتال کی عمارت سے ناواقفیت کے سبب غلطی سے ایڈمن بلاک میں داخل ہو گۓ جس پر وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ نے نہ صرف ان کو وہاں جانے سے منع کیا بلکہ اس جگہ جانے پر جرمانہ عائد کرنے کی بھی دھمکی دی

اداس لڑکی

میو ہسپتال میں شام میں ملاقات

اس موقع پر اس خاتون کی مداخلت کے سبب یہ معاملہ اس شرط پر رفع رفع ہوا کہ وہ خاتون شام پانچ بجے ایڈمن بلاک میں اس انکوائری کے لیۓ آئیں گی جہاں پر ان کو اپنا بیان دینا ہو گا اس موقع پر سیکیورٹی گارڈ نے ان خاتون کو پابند کیا کہ اگر وہ پانچ بجے تک وہاں نہ پہنچیں تو ان کے بجے کے علاج کو ختم کر ک اس کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جاۓگا

اس موقع پر وہ خاتون ممتا کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنے بیٹے کے علاج جاری رکھنے کے خیال سے جب شام پانچ بجے اس ایڈمن بلاک پہنچیں تو وہاں سیکیورٹی گارڈ پہلے ہی اپنے ساتھیوں کے ساتھ موجود تھا اور اس نے ایڈمن بلاک میں چھٹی کے ٹائم ہونے کے سبب تنہائی کا فائدہ اٹھاتے اس خاتون کی عزت لوٹ لی

واقعے کے میڈیا کے سامنے آنے پر لاہور میو ہسپتال کے ایم ایس نے سیکیورٹی گارڈ اور مشتبہ ملازمین کی انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے جب کہ ان خاتون نے بھی تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے پولیس کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہےتاہم پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیۓ چھاپے مار رہی ہے

To Top