جانئیے وہ کیا چیزیں ہیں جو ہم اپنے ہمسفر کے ساتھ بھی شئیر نہیں کرتے

انسانی فطرت بھی عجیب ہوتی ہے وہ ایک طرف تو محبت میں جان تک نثار کرنے کو تیار ہوتا ہے اور بعض اوقات اپنی چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لۓ اتنا حساس ہو جاتا ہے کہ اس کو کسی کے ساتھ بانٹنے کے لۓ تیار نہیں ہوتا بھلے سامنے والا اس کا کتنا ہی قریب ترین فرد کیوں نہ ہو ۔

بعض چیزیں بظاہر بہت چھوٹی نظر آتی ہیں مگر ان کی اہمیت انسانی زندگی میں اتنی ذیادہ ہوتی ہے کہ ان کے بغیر سانس لینا بھی ادھورا لگتا ہے ۔آج ہم بھی ایسی ہی چیزیں ڈھونڈیں گے جو انسانی زندگی میں صرف اپنی ہی رکھنے کی خواہش ہوتی ہے اور ان کو کسی سے بانٹنا ناممکن نظر آتا ہے ۔

موبائل فون

1

 

اس کو پہلا پیار کہا جاۓ یا پہلا جنون تو ٹھیک ہی ہو گا ۔اپنا موبائل فون کسی دوسرے کے ہاتھ میں دیتے ہوۓ لگتا ہے کہ جیسا اپنی جان کسی دوسرے کے حوالے کر دی ہے ۔ہر کوئی موبائل فون کو لے کر اتنا ہی حساس ہوتا ہے ۔جو چیزیں کسی سے بانٹی نہیں جا سکتی ہیں ان میں پہلا نمبر موبائل فون کو دیا جا سکتا ہے ۔

انڈروئیر

2

اگرچہ لوگ کبھی بھی اس کا اظہار نہیں کرنا چاہتے مگر اس بات کو تسلیم کرنا چاہۓ کہ جو چیزیں کسی کے ساتھ بانٹی نہیں جا سکتی ہیں ان میں سے انڈروئیر بھی ایک ہے ۔

اپنی گرل فرینڈ یا بواۓ فرینڈ کا فون نمبر

01

 

اعتبار جتنا بھی ہو مگر انسانی فطرت کی ان سیکیورٹی اس کو کبھی اس بات پر آمادہ نہیں کر سکتی کہ اپنے اس نازک رشتے کا فون نمبر کسی دوسرے کو دے یہی وجہ ہے کہ انسان اس نمبر کی حفاظت اپنی جان کی طرح کرتا ہے ۔

چاکلیٹ

02

 

آپ لوگوں نے کبھی نوٹ کیا ہو تو یہ حقیقت ہے کہ انسان اپنے چاکلیٹ کا ریپر کبھی بھی کسی مجمعے میں نہیں کھولتا اس کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ اس کو تنہائی میں کھاۓ تاکہ اس کو کسی کے ساتھ بانٹنا نہ پڑے ۔

انسان اگرچہ یہ حرکت لا شعوری طور پر کر رہا ہوتا ہے مگر اس کے پیش نظر یہی خواہش کار فرما ہوتی ہے کہ وہ اس کو کسی کے ساتھ بانٹنا نہیں چاہتا ہے ۔

سگریٹ

03

 

اس بات کا تجربہ تمباکو نوش افراد کو ہو گا کہ ان کی سگریٹ کو سلگاتے ہی اگر کوئی مفتا پسند دوست آجاۓ تو ان کے دل پر کس طرح ہاتھ پڑتا ہے ۔ایک انگریزی کہاوت ہے کہ سگریٹ کے آخری کش کی لذت محبوبہ کے بوسے کی مانند ہوتی ہے اب عقلمند کے لۓ اشارہ کافی ہے کہ وہ تو کوئی بھی نہیں بانٹنا چاہے گا ۔

یاد رکھیں

چیزیں بانٹنے سے محبت بڑھتی ہے مگر کچھ چیزوں کا بٹوارا محبت کم کرنے کا بھی سبب بنتا ہے لہذا اگر آپ ان چیزوں کو کسی کے ساتھ نہیں بانٹتے تو اس میں شرمندہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے ۔

To Top