ہم جنس پرستی پر مبنی ڈرامہ کیوں بنایا؟ ہم ٹی وی کو پیمرا کا نوٹس جاری

اس نئی ڈیجیٹل دنیا میں کوئی بھی تنقید سے محفوظ نہیں، کیونکہ ریموٹ کے ایک بٹن سے آپ کچھ ایسا دیکھ سکتے ہیں جو آپ کے لئے برا اور آپ کے پڑوسی کے لیے مکمل طور پر قابل قبول ہوسکتا ہے۔

“جب ڈرامہ میں ایک مرد کو کسی خاتون پر لائن مارتے ہوئے دکھایا جاتا ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتا ، ہم نے تو دو لڑکیوں کی قربت دکھائی ہے۔ اس کو اگر کوئی ہم جنس پرستی سمجھ رہا ہے تو یہ اس کی رائے ہے، درحقیقت میں ایسا کچھ نہیں” یہ ہے ڈائریکٹر انجلینا ملک کا جواب جو انہوں نے ہم ٹی وی ڈرامہ چیونگم میں ان پر ہم جنس پرستی کو دکھانے کے الزام میں دیا ۔

34

پیمرا نے ہم ٹی کے 27 جنوری کو نو بجے سے دس بجے تک دکھاۓ جانے والے ڈرامے چیونگم پر نہ صرف نوٹس لے لیا ہے بلکہ انتظامیہ کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے اور ہم ٹی وی کی انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ وہ اس نوٹس کا جواب 27  فروری شام چار بجے تک جمع کرواۓ ورنہ دوسری صورت میں کاروائی کی جاۓ گی۔

1

۔پیمرا نے اس حوالے سے بھی ایک سوالیہ نشان اٹھایا ہے کہ اس ڈرامے کی تیاری کے لۓ کہیں  بیرونی سرمایہ کاری کا استعمال تو نہیں کیا گیا کیوںکہ اس سے پہلے بھی ہم ٹی وی ڈرامہ  اڈاری بھی کینیڈین حکومت کی گرانٹ سے بنایا گیا تھا ۔ تو پیمرا نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کہیں ہم جنس پرستی کے موضوع کے لۓ بھی تو  بیرونی سرمایہ کا استعمال تو نہیں کیا گیا ہے ۔

09

پیمرا کا یہ خدشہ واقعی درست ہے کہ بیرونی طاقتیں ہمارے گھروں میں ٹی وی اور میڈیا کے ذریعے نقب لگانے کی تیاری کر رہی ہیں اس کے لۓ وہ اپنے سرماۓ اور ہمارے ذہنوں کا استعمال کر رہی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ ہم ٹی وی والے اس نوٹس کا کیا جواب دیتے ہیں ۔ اور پیمرا کا خدشہ درست ثابت ہوتا ہے یا غلط ؟

عوامی حفاظت کے پیش نظر بلوچستان حکومت کا بڑا اقدام،15روزہ لاک ڈاون

To Top