عوامی حفاظت کے پیش نظر بلوچستان حکومت کا بڑا اقدام،15روزہ لاک ڈاون

صوبہ بلوچستان میں بھی 15 روز کا لاک ڈاون

محکمہ داخلہ  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان  حکومت نے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے 2 ہفتوں کے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حفاظتی اقدامات کے تحت  بلوچستان حکومت نے کوئٹہ اور صوبے بھر میں شہریوں کی کسی بھی قسم کی نقل و حرکت، مذہبی و سماجی سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔

92 News HD Plus

لاک ڈاؤن 24 مارچ سے 7 اپریل تک نافذ العمل

اس کے علاوہ تمام پبلک و نجی دفاتر بھی 2 ہفتوں کے لیے بند رہیں گے تاہم ضروری سروس کے حامل افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں لاک ڈاؤن 24 مارچ سے 7 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔

The News

کراچی میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد

دوسری جانب سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پر مکمل درآمد کے لیے کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 15 دن کے لیے پابندی عائد کردی ہے ۔ سندھ بھر میں گزشتہ روز سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی جارہی ہے۔  جبکہ عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ۔

 واضح رہے  اس سے قبل سندھ ،پنجاب،گلگت بلتستان میں لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے جبکہ خیبر پختونخوا پہلے ہی شٹ ڈاؤن کا اعلان کر چکا ہے اور  آزاد کشمیر  میں بھی  آج سے 3 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے۔

To Top