پاکستان تحریک انصاف کو اقتتدار میں آنے سے روکنے کی سازش تیار کرنے والا کون ہے؟ حمزہ علی عباسی نے ویڈیو پیغام میں سب بتا دیا

کل یعنی پچیس جولائی کو پاکستان کی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن کا انعقاد ان حالات میں کیا جارہا ہے کہ ماضی کی دو بڑی پارٹیاں ان الیکشن میں شدید مشکلات کا شکار ہیں ایک جانب تو مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد نواز شریف صاحب اور ان کی بیٹی اڈیالہ جیل مین ہونے کے سبب اپنی جماعت کے لیۓ نہ تو الیکشن کیمپئن چلا پا رہے ہیں اور پے درپے اپنے ساتھیوں کی نااہلی کے فیصلوں کے سبب شدید ترین مشکلات کا شکار ہیں

دوسری جانب پیپلز پارٹی کو بھی آصف علی زرداری اور فریال تالپر کے اوپر کرپشن کے شدید ترین الزامات کے سبب کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان پارٹیوں کی عوام میں مقبولیت مین بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے اس کے بعد ان الیکشن میں فوج کی تعیناتی کے سبب دھاندلی کے خدشات بھی معدوم ہوتے ہوۓ نظر آرہے ہیں

ان حالات میں قبل از الیکشن ہی ایک پروپیگینڈے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ملکی میڈیا نمائندوں کے ساتھ استھ پڑوسی ملک ہندوستان کا میڈیا بھی شامل ہے جن کے مطابق اس دفعہ کے الیکشن میں کوئی نادیدہ ہاتھ ملوث ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کروانے کی کوشش کر رہا ہے

اسی حوالے سے معروف اداکار ، میزبان اور پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رکن حمزہ علی عباسی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے باقاعدہ طور پر مدلل انداز میں اس سازش کی جانب اشارہ کیا ہے جو کہ فوج اور آئی ایس آئی کی کردار کشی کے لیۓ مخالف حلقوں کی جانب سے چلائی جا رہی ہے

اس سازش کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کو الیکشن سے قبل ہی متنازعہ بنا دیا جاۓ اور لوگون کے اندر ایسے وسوسے ابھارے جائیں جس کی بنیاد پر وہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں کہ پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کروانے کے لیۓ تو فوج اور اس کے ادارے سر گرم ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کو عوام کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے

اپنے ویڈیو پیغام میں حمزہ علی عباسی نے پاکسنیوں سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ اس سازش کو سمجھیں کہ ملک  میں عدلیہ کا کوئی بھی فیصلہ کسی بھی دباؤ کس تحت نہیں کیا جا رہا یہ تمام فیصلے حق اور انصاف پر مبنی ہیں ان کا مذید یہ بھی کہنا تھا کہ فیصلے پی ٹي آئي کے خلاف بھی ہو رہے ہیں

اس کے ساتھ ساتھ حمزہ علی عباسی  نے مذید یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کا شکار بھی تمام جماعتوں کے لوگ یکسان طور پر ہورہے ہیں اس لیۓ یہ سوچنا کہ دہشت گردی کے واقعات بھی صرف پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین ہو رہے ہیں صرف ایک مفروضہ ہے اس کے لیۓ کوئی ثبوت و دلیل موجود نہیں ہے

حمزہ علی عباسی  نے اس حوالے سے عوام سے مطالبہ بھی کیا کہ الیکشن کے دن آزادانہ طور پر گھروں سے نکلیں اور پاکستان کے مستقبل کے لیۓ اپنا حق راۓدہی استعمال کریں

 

To Top