تین اپریل کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ؟دنیا بھر کے مسلمانوں کو گھروں میں محصور رہنے کا حکم جاری

اسلام یورپ میں تیزی سے پھیلتے ہوۓ مزاہب میں پہلے نمبر پر ہے اس کا کریڈٹ اس کی تعلیمات کو جاتا ہے جس کے مطالعے سے دیگر مذاہب کے لوگ اس درجے سے متاثر ہو رہے ہیں کہ تیزی سے اسلام قبول کرتے جا رہے ہیں ۔اسی سبب مغربی ممالک کے اندر موجود متعصب لوگ اس مذہب کے حوالے سے ہر جگہ پروپیگینڈہ کرتے نظر آتے ہیں


کبھی تو ان مسلمانوں کو مزہب کے نام پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں والا سلوک کیا جاتا ہے تو کبھی ان کو دہشت گرد قوم قرار دے کر اچھوت بنا دیا جاتا ہے ۔اس سب کے باوجود مغربی ممالک اسلام کی سچائی کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں ۔

اسی مہم کے تحت حال ہی میں لندن کی مختلف مسلمان کمیونٹیز کو ایک خط ملا ہے جس میں ان کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ تین اپریل کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیۓ سزا کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے اس دن مسلمانوں کو مختلف طریقوں سے ایذا پہنچانے کے بدلے میں پوائنٹس دیۓ جائیں گے ۔

https://www.facebook.com/MohammadZubairOfficial/videos/1592542017530481/

ان پوائنٹس کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہے کہ اگر کوئی کسی مسلمان کو گالی دے گا تو اس کے بدلے میں وہ دس پوائنٹ کا حقدار ہو گا۔کسی مسلمان عورت کے لیۓ سب سے قیمتی اثاثہ اس کی عزت یا حجاب ہوتا ہے اگر کوئی کسی مسلمان عورت کا حجاب اتارے گا تو اس کے بدلے میں اس کو 25 پوائنٹ سے نوازا جاۓ گا ۔

کسی مسلماں کو ضرر پہنچانے کے لیۓ اس کے چہرے پر تیزاب پھینک کر اس کے چہرے کو مسخ کرنے کے بدلے میں 50 پوائنٹ ملیں گے اور کسی چھری یا تیز دھار آلے سے مسلمان کو زخمی کرنے کا انعام 100 پوائنٹ ہیں اس کے ساتھ ساتھ مسلمان کی مسجد کو نقصان پہنچانے یا اس پر بم گرانے کا انعام 1000 پوائنٹ ہوں گے

اور اس کے بعد سب سے زیادہ پوائنٹ یعنی 2500 پوائنٹ مسلمانوں کی مقدس ترین عمارت یعنی خانہ کعبہ کو نقصان پہنچانے کے بدلے میں دیۓ جائیں گے بظاہر ان خطوں کی تقسیم صرف برظانیہ میں ہوئي ہے مگر خانہ کعبہ کو نعوذ باللہ ضرر پہنچانے کے اعلان سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ تین اپریل صرف برطانیہ کے مسلمانوں کے لیۓ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیۓ خطرناک دن ثابت ہو سکتا ہے ۔

اس دن کے حوالے سے ابھی تک مسلم امہ کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا جو کہ انتہائی شرمناک امر ہے اس خط کے پیچھے جو بھی ہے اس کے بارے میں برطانیہ کے تحقیقاتی ادارے نہ صرف تحقیقات کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے برطانیہ کے مسلمانوں کے لیۓ وارننگ بھی جاری کر دی ہے کہ وہ اس دن خصوصی طور پر گھروں سے نکلتے ہوۓ محتاط رہیں ۔

To Top