پاکستانی پولیس کی ذمہ داریوں میں حیرت انگیز تبدیلی

پولیس کا یہ نعرہ تو ہم سب ہی نے سنا ہو گا مگر اس کا عملی مظاہرہ اکثر سڑکوں پر نظر آرہا ہو تا ہے آج ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ پولیس کس طرح حقیقی معنوں میں ہمارے لۓ مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

امن و امان کا قیام

1

امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اگر کوئی بھی اس میں خلل ڈالے یا ڈالنے کی کوشش کرۓ تو پولیس فوری طور پر حاضر ہو جاتی ہے اسی وجہ سے ہر وہ آواز جو حکومت سے اپنے مطالبات کے لۓ اٹھتی ہے اس کو بزور طاقت یا پھر لاٹھیوں کے ذریعے دبانا پولیس کا فرض  اولین ٹھہرتا ہے۔

اب آواز اٹھانے والے بھلے نابینا ہوں یا ڈاکٹر، ان کا نصیب امن وامان میں خلل ڈالنے کی سزا کے طور پو ڈنڈے ہی ہوتا ہے یہاں تک کہ ماڈل ٹاؤن لاہور کی طرح گولیاں مار کر ختم بھی کیا جا سکتا ہے

جان و مال کی حفاظت

2

آپ کے جان و مال کی حفاظت کرنا بھی پولیس کی اہم ترین ذمہ داری ہوتی ہے اسی وجہ سے پولیس عموما لوگوں سے ان کا مال لے کر اپنے پاس رکھ لیتی ہے اور اگر کوئی معصومیت میں انکار کر دے تو پولیس ایسے  حالات پیدا کر دیتی ہے کہ اس کو خود ہی پیسے نکال کر دینے پڑتے ہیں

جرائم کی روک تھام2

 

اس کام کو کرنے کے لۓ پولیس کو جرائم پیشہ افراد سے قریبی تعلقات رکھنے پڑتے ہیں انہی تعلقات کے سبب ان کو ہر جرم کی آگاہی ہونے سے پہلے ہو جاتی ہے مگر تعلقات کا خیال رکھنے کے سبب وہ اپنا منہ بند اور جیب کھلی رکھتی ہے

ٹریفک کے نظام کی نگرانی

KARACHI, PAKISTAN, JAN 17: A traffic police officer does Challan of a motorcyclist, who was without helmet, at II.Chandrigar road in Karachi on Tuesday, January 17, 2012. (Rizwan Ali/PPI Images).

ٹریفک پولیس کی ذمے یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رہے اور اس میں کسی قسم کا خلل نہ آۓ ۔ پولیس اپنی اس ذمہ داری کو بھی انتہائی جاں فشانی کے ساتھ ادا کرتی ہے اور اتنی جاںفشانی سے کام کرنے کے بعد چاۓ پانی کا دل تو چاہتا ہی ہے لہذا ہر گاڑی روک کر چاۓ پانی کے تقاضے کو وہ اپنا حق سمجھتے ہیں

پولیس کی اصل ذمہ داری

5

اوپر بتاۓ گۓ تو سارے وہ کام ہیں جو پولیس مارے باندھے کرتی ہے اور اسی سے اس کا گھر چلتا ہے مگر ایک کام ایسا بھی ہے جس کو کرنے کو پولیس والے خود بھی بوجھ سمجھتے ہیں۔

مگر وہی کام ان کو سب سے ذیادہ ذمہ داری سے کرنا پڑتا ہے اور وہ ہے اعلی حکام کی حفاظت کی ذمہ داری ، ایک سروے کے مطابق ہمارے ملک کی آدھے سے ذیادہ پولیس عوام کو چھوڑ کر خواص کی سیکیورٹی پر مامور ہے جن کی تعداد صرف پانچ فی صد ہے ۔

To Top