کیا ہمیں واقعی فرق نہیں پڑتا؟

ڈان کے صحافی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ملے یا نہ ملے، اس کو اجلاس کی کاروائی کسی نے بھی بتائی ہو، مریم نواز صدر بنے یا چوہدری نثار یا پھر ممنون حسن ہی رہے، طاہر القادری اور عمران خان کی ناراضگی ختم ہوتی ہے یا نہیں، پانامالیکس کے مجرموں کو سزا ملتی ہے یا جزا، فوج کے تعلقات حکومت سے پہلے ذیادہ خراب تھے یا اب ہونے والے ہیں، 30 اکتوبر سے پہلے مارشل لا آجاۓ گا یا اسلام آباد بند ہو جاۓ گا۔

الطاف حسین نے فاروق ستار کی رکنیت معطل کر دی یا فاروق ستار نے الطاف حسین کو پارٹی سے بے دخل کر دیا، عظیم طارق کے قاتلوں کے بارے میں فاروق ستار جانتا ہے یا نہیں، شاہد آفریدی نے کسی وزیر اعظم کے ساتھ ملکر میچ فکسنگ کی یا جاوید میانداد خود پیسے کا پجاری ہے، حکومت اپنے شاھانہ اخراجات پورے کرنے کے لئے قرضہ لے رہی ہے، کیا کہا قرضہ نہیں مل رہا؟ موٹروے گروی رکھنا ہے، رکھ دو بھائی۔ ہمیں کیا؟

4

Source: The Express Tribune

مجھے فرق پڑتا ہے جب۔۔۔

7

Source: The Express Tribune

ایسا نہیں ہے کہ ملک میں کچھ بھی ہو مجھے فرق نہیں پڑتا۔ مجھے بھی فرق پڑتا ہے، ٹماٹر کے سو روپے کلو ہونے سے، مٹر کے ڈھائی سو روپے کلو ہونے سے، چینی کے پچھتر روپے فی کلو ہونے سے، سڑک کے ٹوٹنے سے، اس کی وجہ سے ہونے والی ٹریفک جام ہونے سے، سرکاری اسکول کے استاد کا تنخواہ لے کر حاضر نہ ہونے سے، کیونکہ اس کی وجہ سے چار سال میں میرا بچہ ایک لفظ پڑھنا اور لکھنا نہیں سیکھ سکا ۔

سرکاری اسپتال میں بروقت ڈاکٹر اور دیگر سہولیات نہ ہونے سے بھی فرق پڑتاہے، آپریشن تھیٹر میں لائٹ نہ ہونے سے بھی فرق پڑتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے میرا بیٹا ہمیشہ کے لئے مجھےچھوڑ گیا ۔مجھے اس بات سے بھی فرق پڑتا ہے کہ پولیس تنخواہ تو ہمارے دئیے ہوئے ٹیکس سے لیتی ہے مگرساتھ ہمیشہ لینڈ مافیا کا دیتی ہے جس نے ہمارے ٹوٹے پھوٹے مکان کو بھی نہیں چھوڑا اور اس پر قبضہ کر لیا ۔

سوال یہ ہے کہ کیا میری ان باتوں سے کسی کو فرق پڑتا ہے ؟؟؟

کرونا وائرس ،سندھ حکومت کے احسن اقدامات،وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا

To Top