کیا آپ سردی اور سردی کی سوغاتوں کا استقبال کرنے کےلیئے تیار ہیں؟

مہمان نوازی پاکستان والوں کی فطرت ہے اور پھر اگر مہمان دلپسند ہو تو اس کی آمد کی خوشی میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔ سردی بھی ہم سب کے لۓ ایک ایسا ہی مہمان ہے ۔ شاذ و  نادر ہی کوئی ہو گا جس کو سردی پسند نہ ہو گی ۔ سردی کی ہوائیں چلتے ہی یہ دل گھر کی چار دیواری سے باہر نکلنے کے لئے مچلنے لگتا ہے ہلکی پھلکی سردی میں آوٹنگ کے پروگرام ترتیب دئے جاتے ہیں ۔ اور جب ہوا کی ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے تو بہت تازگی کا احساس ہوتا ہے۔

1

Source: Paklinks

گلیوں کوچوں میں سے سردی کی سوغاتوں کی صدائیں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ سب سے دلپسند صدا مونگ پھلی کی ہوتی ہے ۔ گرم گرم بھنی ہوئی مونگ پھلی جو کہ عام طور پر شام کے اس پہر ملتی ہے جب ابوگھر پر ہوتے ہیں اور  بھائی کو پیسے دے کر کہتے ہیں جاؤ مونگ پھلی والا آیا ہے ٹھیک سے بھنوا کر لانا اور دیکھنا جلی ہوئی نہ دے۔

مکئی کے دانے

2

Source: Pinterest

ایک اور خاص سوغات ریڑھیوں پر بھونے جانے والے مکئی کے دانے ہوتے ہیں ۔ سردی میں بار بار لگنے والی بھوک کو آسرا دینے کا یہ ایک بہتریں ذریعہ ہے ۔ پشاور کے رہنے والوں کو تو وگی غورے (بھٹہ کھاؤ گے) کی صدائیں اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں ۔

گڑ اور چینی کی بنی ریوڑیاں

cw7pakwwmaaghnl

Source: Dailyhunt

چکوال کی گڑ اور چینی کی بنی ریوڑیاں خالی چکوال کے لئے نہیں بلکہ پورے پاکستاں کی دلپسند ہیں ۔ جن پر لگے تل اور خاص لذت انہیں سردیوں کی پسندیدہ ترین سوغات قرار دیتے ہیں۔

مصالحے والا گڑ

4-2

Source: Samaa TV

مصالحہ والا گڑ خاص طور پر مردان کی سوغات ہے اور اس کو مصالحہ والا اس لئے نہیں کہا جاتا کہ اس میں نمک مرچ ہوتی ہے بلکہ مصالحے کے نام پر اس گڑ میں پکنے کے دوران مختلف اقسام کا ڈرائی فروٹ ڈالا جاتا ہے جو اس کی لذت میں کئی گنا اضافہ کر دیتا ہے۔

گاجر کا حلوہ

Source: Firefly Daily

سردی کی بات کریں اور گاجر کے حلوے کا ذکر نہ ہو تو لگتا ہے بات ادھوری ہے ۔ اللہ تعالی نے پاکستان کو الحمدللہ ہر قسم کی نعمت سے نوازہ ہے گاجر بھی ان میں سے ایک ہے جو وافر مقدار میں ملک کے ہر حصے میں پائی جاتی ہے اور سردیوں میں لوگ دوسرے پکوانوں کے ساتھ ساتھ حلوہ بھی بناتے ہیں جس کی لذت کے لئے اتنا کہنا کافی ہے کہ لگتا ہے سیدھا جنت سے آیا ہے۔

یہ سب اور ایسی بہت سی سوغاتیں سردی کے ساتھ ہمارے گھروں میں آجاتی ہیں ۔ ان کی خوبصورتی کا سب سے اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ ان کے یا سردی کے بہانے گھر والے ایک کمبل میں بیٹھ کر ایک ساتھ وقت کزار سکتے ہیں۔

کیا آپ سردی اور سردی کی سوغاتوں کا استقبال کرنے کےلیئے تیار ہیں؟

نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ کی جانب سے ای- لرننگ پورٹل کا آغاز

To Top