نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ کی جانب سے ای- لرننگ پورٹل کا آغاز

نیشنل فنانشل لٹریسی

نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ (NFLP-Y) نے اپنے ای- لرننگ پورٹل  کا آغاز کردیا ہے۔ بینک دولت پاکستان، پاکستانی نوجوانوں اور اسکول کے بچوں کو ضروری   مالی تعلیم دینے کی خاطر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (نیباف) کے اشتراک  کے تحت  نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ (NFLP-Y) کا آغاز کررہا ہے جس سے انہیں  رقوم سنبھالنے کی مہارت  حاصل ہوگی اور مالی امور کی تفہیم بھی  بڑھے گی۔

نیشنل فنانشل لٹریسی

NFLP-Y

نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ (NFLP-Y)

پاکستان کا پہلا آن لائن مالی خواندگی کا کورس شروع کررہا ہے جو ایک دلچسپ اور انٹرایکٹو گیم کے ذریعے پڑھایا جاتا ہے۔ یہ گیم 3 مختلف عمروں کے گروپس کے لیےہے۔(9 تا 12 سال)کے بچے ،(13  تا 17 سال ) کے نو عمر لڑکے لڑکیوں کے لیے اور(18تا 29 سال ) کے  جوانوں کے لیے ہے۔ یہ گیم اآپ اپنے ڈیسک ٹاپ براؤزر یا موبائل فون کی ایک مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے کھیل سکتے ہیں۔

نیشنل فنانشل لٹریسی

NFLP-Y

انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں موجود

نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ کا یہ آسان ای لرننگ پورٹل اور موبائل ایپ انگریزی اور اردو  دونوں زبان پر مشتمل ہے یہ کہانی پر مبنی گیم فارمیٹ کے ذریعے تعلیم دیتا ہے جو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ مالی خواندگی کے اصول سمجھ میں آسکیں اور لاگو کیےجاسکیں۔ استعمال کنندگان کے سامنے دو نئے تاجر خاندانوں کی کہانی ہوتی ہے جو اپنے ذاتی، مالی اور کاروباری فیصلے کررہے

ہیں۔ گیم کھیلنے والے ان خاندانوں کو ایک کامیاب کاروبار قائم کرنے میں مدد دفراہم کریں گے ۔ چند گھنٹوں کے اندر اندر استعمال کنندگان بچت، بجٹ بنانے   ، قرض لینے اور بینکاری کے ضروری اصولوں کے علاوہ بیشتر کئی موضوعات پر عبور حاصل کرسکتے ہیں۔ ہر موضوع کے بعد طلبہ و طالبات کی معلومات جانچنے کے لیے انٹرایکٹو سوالات کیے جاتے ہیں۔ جو استعمال کنندگان کورس مکمل کرلیتے ہیں انہیں سرٹیفکیٹ آف فنانشل لٹریسی دیا جاتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=XzT8PAd6Z38&feature=emb_title

POMPAK – Learn to Earn

گیم کا نام POMPAK – Learn to Earn    ہے جو مفت استعمال کے لیے   تیار ہے  ۔

اس وقت جب پاکستان میں تعلیمی اداروں کی بندش ہزاروں طلبہ  و طالبات کی تعلیم کو متاثر کررہی ہے، این ایف ایل پی وائے کو امید   ہے کہ  اس ای لرننگ پورٹل سے  پاکستان کے نوجوانوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

9 سال سے 29 سال تک کا کوئی بھی فرد ضروری   مالی خواندگی کی تربیت حاصل کرنے کے لیے، جو اسے اپنے مالی امور سنبھالنے میں مدد دے گی، گیم ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے یا ویب پورٹل استعمال کرسکتا ہے۔

بہاروں کو آنا ہے ایک دن،خزاں کا موسم ہمیشہ نہیں رہتا،ثمینہ احمد کی کہانی

To Top