ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے مداحوں کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری انوکھے انداز میں بتا کر حیران کر دیا

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا شمار بر صغیر پاک و ہند کے بہت چاہے جانے والے جوڑو ں میں ہوتا ہے ۔ پاک و ہند کے تناؤ کے باوجود اس جوڑے کو سرحد کی دونوں جانب سے یکساں محبت ملتی ہے ۔ اسی سبب ان کی محبتوں کو دیکھتے ہوۓ ان کے مداحوں کی خواہش تھی کہ وہ جلد از جلد اپنی فیملی کو بھی مکمل کریں اسی حوالے سے ان سے بار بار پوچھا بھی جاتا رہا ۔


حال ہی میں ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوۓ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ اگر ان کا اور شعیب کا کوئی بچہ ہو تو وہ اس کا نام ملک مرزا رکھیں ۔ ثاینہ مرزا نے شادی کے بعد بھی اپنا نام تبدیل نہیں کیا تھا اور اب انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ وہ اس بات کی بھی خواہشمند ہیں کہ ان کے بچے کے نام میں بھی ان کے شوہر اور ان کا نام شامل ہو ۔

 

#MirzaMalik ❤ ??

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) on

گزشتہ روز اس جوڑے نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے ایک پوسٹ شئر کی جو کہ کچھ نہ کہتے ہوۓ بھی بہت کچھ بتا گئی اپنی خوشیوں میں اپنے مداحوں کو بہت ہی حسین انداز میں شامل کرتے ہوۓ اس جوڑے نے ایک تصویر سے ظاہر کیا جس میں الماری کے تین خانے نظر آرہے ہیں

جن میں سے ایک خانہ مرزا یعنی ثانیہ مرزا کا ہے جب کہ دوسرا خانہ ملک یعنی شعیب ملک کا ہے اور ان دونوں کے درمیان خانہ ملک مرزا کا ہے جس میں اس کے چھوٹے چھوٹے کپڑے اور سامان اس بات کا ثبوت تھے کہ یہ نیا جوڑا اب اپنے خاندان میں ایک نۓ فرد کی آمد کی تیاری کر رہے ہیں

 

In Dubai with Al-zawja ?

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) on

اس حوالے سے انٹرویو دیتے ہوۓ ثانیہ مرزا کا یہ کہنا تھا کہ ہم دونوں نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ یہ اس بات کا درست وقت ہے جب کہ ہم اپنے خاندان میں اضافہ کر سکیں اور ہمیں جیسے ہی اس خوشخبری کے بارے میں پتہ چلا ہم اس خبر کو اپنے مداحوں تک پہنچانے کے لیۓ بے تاب ہو گۓ

اس حوالے سے ثانیہ مرزا کا مذید یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اور شعیب ملک زندگی کے اس نۓ دور میں داخل ہونے کے شدت سے منتظر ہیں اس حوالے سے ثانیہ مرزاکے والد  نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مرزا ملک کی پیدائش اکتوبر کے مہینے تک متوقع ہے ۔ اس خوشخبری کو سن کر ان کے مداح بھی بہت خوش ہیں اور اس خوشی کو ان کی شادی کی تقریب کی طرح یادگار بنانے کے لیۓ بے تاب ہیں ۔

 

To Top