عمران خان نے بشری بی بی کو دیکھتے ہوۓ مزار پر ایسا کیا کر ڈالا کہ ان پر لوگوں نے کفر کا فتوی عائد کر دیا

عمران خان جن کے بارے میں بہت سارے تجزیہ نگاروں کا اس دفعہ کے الیکشن کے حوالے سے یہ ماننا ہے کہ وہ ملک کے آنے والے وزیر اعظم ہو سکتے ہیں کچھ لوگ اس حوالے سے عمران خان کی بشری بی بی کے ساتھ شادی کو بھی ایک خاص نظر سے دیکھ رہے ہیں ان کا ماننا ہے کہ کچھ روحانی طاقتیں عمران خان کے وویر اعظم بننے کی مدد اس لیۓ بھی کر رہی ہیں کہ ان کے ساتھ بشری بی بی ہیں جن کے قبضے میں کئی ہم زاد یا موکل ہیں

اسی وجہ سے بشری بی بی کی ہدایات پر عمران خان عمل کرتے ہوۓ نظر آتے ہیں اس کا عملی مظاہرہ حال لی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈيو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں بشری بی بی عمران خان کو لے کر پاک پتن  مزار پر حاضری کے لیۓ گئیں ان کے ہمراہ عمران خان کے ساتھی زلفی بخاری اور عون چوہدری بھی تھے

اس مزار پر حاضری سے قبل اس کی سیڑھی پر بشری بی بی نے اپنے سر کو جھکایا اور بوسہ دیا ان کی پیروی میں عمران خان نے بھی ایسا کیا اس ویڈیو کو شئیر کرنے والوں کا یہ کہنا ہے کہ سجدہ صرف اور صرف اللہ تعالی کی ذات کے لیۓ ہوتا ہے غیر اللہ کو سجدہ کرنے والا شرک کا مرتکب ہوتا ہے اور شرک کرنے والا دائرہ ایمان سے خارج تصور کیا جاتا ہے لہذا یہ عمل کر کے عمران خان بھی دائرہ اسلام سے خارج ہو گۓ ہیں

عمران خان پر کفر کے فتوی لگانے والے اگر اس ویڈيو کو غور سے دیکھیں تو ان کا اندازہ ہو گا کہ عمران خان ان سیڑھیوں پر بوسہ دینے کے لیۓ جھکے تھے جو کہ عقیدت کا ایک مظاہرہ ہے جہاں تک سجدے کا تعلق ہے تو اگر اس ویڈیو کو غور سے دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ عمران خان نے جب بوسے کے لیۓ سر کو جھکایا تو انہوں نے سجدہ نہیں کیا کیوںکہ سجدے کے لیے انسان کے دونوں گھٹنوں کا جھکنا بہت ضروری ہے

مگر عمران خان کے مخالفین اس بات کو تسلیم کرنے کے لیۓ قطعی تیار نہیں ہیں اور انہوں نے نہ صرف عمران خان پر کفر کا فتوی عائد کر دیا ہے بلکہ یہاں تک کہہ دیا ہے کہ جس انسان پر کفر کا فتوی عائد ہو جاۓ وہ وزارت عظمی کی کرسی کا حقدار نہیں ہو سکتا ہے اس حوالے سے اب تک تحریک انصاف کا موقف سامنے نہیں آسکا ہے

 

To Top