بالی وڈ کی کچھ جوڑیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو شائقین عام زندگی میں بھی ہمیشہ ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں ۔مگر ایسا ہمیشہ ہو نہیں سکتا ۔ماضی میں جن اداکاروں کے حوالے سے ایسی خواہشات کا اظہار کیا جاتا رہا ان میں قابل ذکر جوڑوں میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی جوڑی سر فہرست ہے ۔
مگر اگر حالیہ دنوں میں دیکھا جاۓ تو دیپیکا اور رنویر سنگھ کی جوڑی ایسی ہے جو کہ جب جب فلموں میں ساتھ آۓ انہیں شائقین فلم کی جانب سے نہ صرف قبولیت عام حاصل ہوئی اس کے ساتھ ساتھ ان فلموں نے ان دونوں اداکاروں کو جزباتی طور پر بھی انتہائی قریب کر دیا اسی سبب گزشتہ دو سالوں سے ان کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ۔
مگر دونوں اداکار اس تعلق کی نہ تو تردید کر رہے ہیں اور نہ ہی تصدیق اسی سبب یہ افواہیں جب بھی دم توڑنے لگتی ہیں ان دونون اداکاروں کی جانب سے کوئی نہ کوئی ایسی خبر سامنے آجاتی ہے جو ان افواہوں کو دوبارہ سے زندہ کر دیتی ہیں ۔
حال ہی میں اداکارہ دپیکا نے پانچ جنوری کو اپنی سالگرہ ہندوستان کے بجاۓ سری لنکا میں منائی ۔جہاں دونوں نے ایک ساتھ یہ سالگرہ منائی جس سے ایک بار پھر ان افواہوں نے زور پکڑ لیا کہ یہ فلمی جوڑی درحقیقت اپنی شادی کے انتظامات کے سلسلے میں ایک ساتھ ہیں ۔سری لنکا سے واپسی پر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ان دونوں اداکاروں کی واپسی ہوئی ۔
جس سے ان افواہوں کو اور زیادہ تقویت ملی مگر دپیکا کے قریبی حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ انہون نے اپنی شادی کا فیصلہ مزید ایک سال کے لیۓ موخر کر دیا ہے ۔قریبی حلقوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ رنویر تو فوری طور پر شادی کے لیۓ تیار ہیں مگر دپیکا اپنے کیر ئیر کے سبب ایک سال تک شادی نہیں کرنا چاہتی ہیں کیوںکہ ان کو لگتا ہے کہ بالی وڈ میں ایسی اداکارہ جو اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ شادی کر لے پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھی جاتی ہے ۔
امید یہی کی جارہی ہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بعد دپیکا اور رنویر بھی جلد شادی کا اعلان کر دیں گے مگر اب تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔