پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم کو اس وقت دنیا کا مقبول ترین سیاسی رہنما کہا جاۓ تو کچھ غلط نہ ہو گا ان کی بائیس سالہ جدوجہد اور اب 2018 میں اس جدوجہد کی سنگ میل کو عبور کرنا ساری دنیا کے سامنے ایک مثال کی صورت میں واضح ہے اس سفر میں ان کی شریک سفر بشری بی بی بھی بہت سارے حوالوں سے دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہیں
[adinserter block= “3”]
گزشتہ دن ایک پرائيویٹ چینل کی جانب سے ان کا پہلا انٹرویو نشر کیا گیا جو کہ اس وقت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے اس انٹرویو میں بشری بی بی نے پہلی بار بہت سارے ایسے معاملات کے بارے میں زبان کھولی جس کے بارے میں لوگ جاننا چاہتے تھے
عمران خان کو کتے پالنے کا شوق کب سے ہوا اس کے بارے میں یقین سے کچھ کہا نہیں جا سکتا مگر عمران خان کے قریبی لوگ جانتے ہیں کہ عمران خان اپنے کتوں سے بہت پیار کرتے ہیں ان کتوں کو مذید شہرت اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے اپنی دوسری بیوی ریحام خان کو طلاق دی
ریحام خان کے ذرائع کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ درحقیقت یہی کتے ان کے اور عمران خان کے درمیان تنازعہ کی ایک بڑی وجہ تھے عمران خان شادی سے قبل اپنے کتے کو اپنے بیڈروم میں ہی سلاتے تھے اور یہ کتا پورے گھر میں ہر جگہ آزادانہ آجا سکتا تھا
مگر ریحام خان نے شادی کے بعد نہ صرف ان کتوں کے بیڈروم میں آنے پر پابندی لگائی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ گھر کے داخلی حصوں میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی جس کے سبب عمران خان کافی دکھی بھی ہوۓ انہی کتوں کے حوالے سے جب بشری بی بی سے سوال پوچھا گیا تو ان کا اس بارے میں یہ کہنا تھا
کتا ایک بے زبان جانور ہے اور میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے میں ایک دفعہ جاۓ نماز پر بیٹھی ہوئی تھی تو وہ کتا کمرے میں آیا مجھے یہ ڈر ہوا کہ کہیں وہ جاۓ نماز پر چڑھ کر اس کو ناپاک نہ کر دے
تو میں نے بڑے غصے میں اس کو ہاتھ کے اشارے سے آنے سے منع کیا تو وہ چپ کر کے صوفے کے پیچھے جا کر بیٹھ گیا مجھے ایک دم بہت عجیب سا احساس ہوا کہ اتنا آہستہ سے جا کر وہ صوفے کے پیچھے کیوں بیٹھا ہے
میں نے جب جا کر دیکھا تو اس کی آنکھیں مجھے گیلی لگیں اور باقاعدہ میں نے اس میں سے پانی بہتا ہوا دیکھا اس سے مجھے اتنی تکلیف ہوئی کہ مجھے لگا کہ اس جانور میں کتنا احساس ہے
وہ دن اور اج کا دن میں جہاں جہاں ہوتی ہوں یہ کتا میرے ساتھ ہوتا ہے میں وزیر اعظم جاتی ہوں تو وہ میرے ساتھ ہوتا ہے میں بنی گالہ جاتی ہوں تو وہ میرے ساتھ جاتا ہے خان صاحب تو بس اب اس سے پیار کرتے ہیں اس کا خیال تو میں ہی رکھتی ہوں
[adinserter block= “15”]
بشری بی بی کا کتوں سے یہ سلوک اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ جن لوگوں سے محبت کی جاتی ہے ان کے کتوں سے بھی خود بخود محبت ہو جاتی ہے
