‘اگر نازیہ حسن کے شوہر نے اس کے ساتھ یہ کام کیا تو ہم اس کو نہیں چھوڑیں گے ‘زوہیب حسن نے یہ بیان کیوں دے ڈالا

نازیہ حسن کا شمار پاکستان کی ان باصلاحیت گلوکاراوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے موسیقی کے میدان میں ایک نیا راستہ بنایا ۔ خوبصورتی ،ٹیلنٹ اور شہرت کے امتزاج کا نام نازیہ حسن ہے جن کی زندگی ہمیشہ ایسے مدوجزر میں رہی جس نے ایک جانب تو نازیہ حسن کو انتہائي کم عمری میں کینسر میں مبتلا کر دیا اور اس کے ساتھ ساتھ ناکام شادی نے ان کو جوانی ہی میں موت سے ہمکنار کر دیا

نازیہ حسن  کی شادی 1995 میں معروف بزنس مین اشتیاق بیگ کے ساتھ ہوئی یہ شادی جس دور میں ہوئي اس دور میں ایک جانب تو نازیہ حسن خود بھی شہرت کی بلندیوں پر تھیں اور دوسری جانب میکے کی جانب سے بھی ان کا شمار کافی مستحکم خاندانوں میں کیا جاتا تھا

مگر نازیہ حسن کی اشتیاق بیگ کے ساتھ شادی کو نازیہ حسن کے خاندان والوں کی جانب سے کبھی بھی مثبت نظر سے نہیں دیکھا گیا تھا اور اس کے بعد نازیہ حسن کے گھر والے  اس کی کم عمری میں موت کا ذمہ دار بھی اشتیاق بیگ کو ہی سمجھتے ہیں  یاد رہے کہ نازیہ حسن کا اشتیاق بیگ سے ایک بیٹا بھی تھا جو ان کی موت کے بعد اپنے باپ کے پاس ہی تھا

حال ہی میں سوشل میڈیا پر زوہیب حسن کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ نازیہ حسن کی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت اشتیاق بیگ کو کسی بھی صورت میں نہیں دیں گے اور نازیہ حسن کے گاۓ گۓ گانے تمام کے تمام زوہیب حسن کے حاندان والوں کی ملکیت ہیں لہزا اگر اشتیاق بیگ نے ایسا کچھ کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاۓ گی

https://twitter.com/zoheb_hassan/status/1041382574365593601?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1041382574365593601&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fentertainment%2F2018%2F09%2F1279307%2F

باوثوق ذرائع سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ زوہیب حسن خود بھی نازیہ حسن کی زندگی پر بولی وڈ والوں کے ساتھ مل کر فلم بنا رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اشتیاق بیگ کو اس فلم کو بنانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

جمعہ کی نماز گھر میں پڑھیں ورنہ دھر لیے جائیں گے، سندھ حکومت کا سخت حکم

To Top