کیا آپ نے بھی زندگی کے ان خوبصورت لمحات کو محسوس کیا ہے؟

زندگی اللہ کی جانب سے دیا گیا ایک حسین تحفہ ہے اس تحفے کی قدر کرنی چاہیۓ ۔ جس طرح موسم اپنے اندر ہر رنگ لۓ ہوۓ ہوتا ہے اسی طرح زندگی کا موسم بھی اپنے اندر دھوپ چھاؤں لۓ ہوۓ ہوتا ہے۔

آج ہم زندگی کے کچھ خوبصورت لمحات کا ذکر کرنا چاہوں گی جن کی یاد انسان کے لبوں پر مسکراہٹ کی صورت میں بکھر جاتی ہے ۔

پہلے پیار کا پہلا احساس

1

پہلے پیار کا پہلا احساس سورج کی پہلی کرن ،بارش کی پہلی بوندوں کے بعد خوشبو کی مانند ہوتا ہے ۔جو روح تک کو معطر کر دیتا ہے ۔اس کا خمار انسان کے دماغ کو اس طرح مدہوش کردیتا ہے کہ وہ خود کو بادلوں سے بھی ذیادہ ہلکا سمجھ کر اڑتا پھرتا ہے

اپنا آخری امتحان پاس کرنا

1

امتحان جب تک ہو رہے ہوتے ہیں انسان کی بھوک پیاس اڑی ہوئی ہوتی ہے اور ان کے اختتام کے بعد ان کے نتائج کا خیال بھوک پیاس کو اڑا دیتا ہے ۔ ایسے وقت میں امتحان میں کامیابی کی نوید زندگی کا خوبصورت ترین پل ثابت ہوتا ہے ۔

سو کر اٹھنے  پر پتہ چلے کہ ابھی مزید وقت ہے سونے کے لۓ

2

کسی سے اگر پوچھا جاۓ کہ نیند کے لۓ بہترین ترین وقت کون سا ہے تو اس کا جواب ہو گا کہ جاگنے سے چند لمحے پہلے کا وقت بہترین ترین ہوتا ہے ۔ایسے وقت میں آنکھ کھلنے پر اگر پتہ چلے کہ ابھی سونے کے لۓ مزید وقت ہے تو اس خوبصورت احساس کو صرف محسوس کیا جا سکتا ہے کوئی نام نہیں دیا جا سکتا ۔

اچانک فون آنا کہ آج کی کلاس کینسل ہو گئی ہے

 

2

روزانہ جاگ کر کلاس لینے جانا سردی اور گرمی کا سامنا کرنا ،اسائنمنٹ بنانا یہ سب ایسے کام ہوتے ہیں جنہوں نے انسان کی زندگی کو اپنا ہوتے ہوۓ بھی اپنا نہیں رہنے دیا ہوتا ایسے میں اچانک چھٹی کی نوید ایک ایسی خوشی دے جاتی ہے جس کو ناپنے کا پیمانہ آج تک ایجاد نہیں ہو پایا ہے ۔

اسے دیکھ کر اردگرد تتلیوں کا احساس ہونا

3

ایک عاشق کے لۓ محبوب کے دیدار سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا ۔اس کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے کانوں میں جلترنگ بجنے لگے ،جیسے فضا معطر ہو گئی ،جیسے اردگرد ڈھیروں پھول کھل گۓ ۔

نۓ پیدا شدہ بچے کی انگلیوں کو چھونا

5

نوزائیدہ بچے کو گود میں لے کر اس کی خوشبو کو محسوس کرنا اس کی انگلیوں کو اپنے ہاتھوں میں لے کر اس کی نرمی کو محسوس کرنا خوبصورت ترین احساس ہوتا ہے ۔

بارش کے دوران ہائی وے پر ڈرائیو کرنا

4

بارش تو ویسے ہی بوجھل اعصاب کو سکون بخش دیتی ہے اور پھر اگر اس کے ساتھ لانگ ڈرائیو کا موقعہ مل جاۓ اور ساتھ میں من پسند ساتھی بھی ہو تو سونے پر سہاگہ کا کام ہوتا ہے ۔

کسی پرانے دوست سے ملاقات ہو جانا

5

کسی پرانے دوست سے ملاقات اور پرانی یادوں کو دہرانا ایک خوبصورت عمل ہے ۔ اس ملاقات میں بہت سی گزری باتیں انسان کو نہ صرف بہت کچھ یاد دلا دیتی ہیں

انسانی دماغ کا مثبت طرز فکر چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو بھی بہت بڑا بنا دیتا ہے ۔اور بڑے بڑے غموں کو چھوٹا کر دیتا ہے لہذا ہمیشہ ہر چیز میں سے اچھائی تلاش کریں۔

To Top