زیارت اربعین: مواخات اور بھائی چارے کی عظیم مثال

لاکھوں زائرین لبادہ عشق اوڑھے ، عراق کے صحراؤوں میں نکل آتے ہیں ۔ ان کا تعلق ہر مذہب، ہر مسلک سے ہوتا ہے ۔ زیارت اربعین کے اس  سفر کا آغاز 16 صفر کو نماز فجر کے بعد حضرت علی کے روضے ، نجف سے ہوتا ہے اور جس کی منزل 80 کلومیٹر دور روضہ امام حسین ہوتا ہے ۔ زائرین یہ فاصلہ پیدل طے کرتے ہیں ۔ عموما فجر سے مغرب تک سفر کیا جاتا ہے ۔ اورزیارت اربعین کے  اس سفر میں دو سے تین دن تک لگ جاتے ہیں ۔

حضرت امام حسین اور ان کےرفقا کی شہادت اور قربانی کو پوری دنیا میں یکساں عزت اور وحترام کی نظرسے دیکھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی شہادت کے چہلم کے موقعے پرپوری دنیا سے زائرین دیوانہ وار نجف آتے ہیں اور وہاں سے کربلا تک کا سفر پیدل انجام دیتے ہیں ۔ یہ لوگ درحقیقت حضرت حسین کی اس صدا کے جواب میں آتے ہیں جو حضرت حسین نے شہادت سے قبل بلند کی تھی کہ

ہے کوئی جو میری مدد کرے

09

Source: Twitter

اس کے جواب میں پوری دنیا کے مسلمان ہونٹوں پر لبیک یا حسین کی صدائيں لئے سفر کی تکلیفات اور صعوبتوں کو برداشت کرتے ہوۓ آتے ہیں ۔

ایک اور خاص بات جو زیارت اربعین  کو ممتاز کرتی ہے وہ صرف زائرین کا جذبہ ہی نہیں بلکہ وہاں کے رہائشیوں کا زائرین کے لئے محبت اور احترام کا جزبہ ہے ۔ زائرین کواس سفر میں زاد راہ کے لئے صرف اور صرف اپنے ہمراہ عشق رسول اور عشق اہل بیت رکھنا ہوتا ہے باقی تمام ضروریات زندگی کا انتظام وہاں کے رہائشیوں کے ذمے ہوتا ہے.

12

Source: mobile.twitter.com

راستے کے دونوں جانب ہر طرح کے کھانے ، وافرمقدار میں  مشروبات ، آرام کے لۓ خیمے اور خدمت کے لۓ عاشقان حسین موجود ہوتے ہیں ۔ یہاں تک کے زائرین کے تھکے پیروں کو آرام پہنچانے کے لۓ رضاکار گرم پانی اور تیل لۓ موجود ہوتے ہیں اور مالش کے ذریعے ان کے پیروں کو آرام پہنچاتے ہیں ۔

ان سب خدمات کے عوض وہ کسی قسم کے معاوضے کے طلب گار نہیں ہوتے بلکہ اس کے برعکس وہ دلی طور پر زائرین  کا شکر گزار ہوتا ہے کہ زائر نے اس کو  خدمت کا موقع فراہم کیا ۔ انسانی مواخات اور بھا ئی چارے کی ایسی مثال ہمیں کہیں اور نظر نہیں آتی۔

عراقی حکومت کے ساتھ ساتھ اس عظیم الشان اجتماع کے انتظامات میں ایران بھی حصہ لیتا ہے ۔ بیس صفر تک  سب لوگ کربلا پہنچ جاتے ہیں اور وہاں جا کر سب لوگ اجتماعی طور پر زیارت اربعین ادا کرتے ہیں اور اس کے بعد اس اجتماع کا خاتمہ بالخیر ہوتا ہے ۔ عظیم

جنت نظیر کشمیر کا بہادر لعل برہان وانی ، ایک کمال ایک مثال

To Top