پیارے دوستو ،پیارے بھائیو اور میرے بزرگو! ایک اعتراف میں اس خط کے ذریعے آپ سب کے سامنے کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے اپی بیوی بہت اچھی لگتی ہے ۔جب جب وہ میری خدمت کر رہی ہوتی ہے تو میرا دل چاہتا ہے کہ میں بتھی اس کی خدمت کروں ۔ جب میں باہر سے کہیں آتا ہوں اور وہ بھاگ کر میرے لیۓ پنکھا چلاتی ہے اور ثھنڈہ پانی لا کر دیتی ہے تو اسی طرح میرا بھی دل چاہتا ہے کہ جب وہ کچن کی گرمی سے میرے لیۓ کھانا بنا کر آۓ تو میں بھی اس کو ٹھنڈہ پانی لا کر دوں اس کے لیۓ پنکھا چلاؤں تو کیا میں زن مرید ہوں ؟؟؟
کیا میں بے شرم ہوں ؟؟
گھر سے صبح دفتر کے لیۓ نکلتے ہوۓ میری خواہش ہوتی ہے کہ بیوی مجھے تمام کاموں کے باوجود مسکراتے ہوۓ دروازے تک چھوڑنے آۓ اور جب میں واپس آزؤ تو مسکرا کر میرا استقبال کرے تو اگر اس وقت میں میں اپی بیوی سے بغل گیر ہو کر اس کی پیشانی کو چوم کر پیار کروں تو کیا میں بے شرم ہوں ؟؟؟؟
کیا میں بیوی کا نوکر ہوں ؟؟
میں جب بہت تھک جاتا ہوں یا تھوڑا بیمار ہوتا ہوں تو میری خواہش ہوتی ہے کہ میری عیادت کی جاۓ میرا خیال رکھا جاۓ میرے سر کو دبایا جاۓ میرے پیروں کو دبایا جاۓ اور یہ سب کرتے ہوۓ میں اسبات کا خیال نہیں رکھتاکہ میں یہ سب بند دروازے کے پیچھے کروں تو بیوی کی بیماری کے دوراں میں کیوں اس کے بالوں میں مساج نہیں کر سکتا اس کے پیر دبانے کے لیۓ مجھے بند دروازوں کی ضرورت کیوں پڑتی ہے ؟؟؟؟
کیا میں مرد نہیں ہوں ؟؟؟
مجھے اس بات کا بھرپور یقین ہے کہ ایک بیوی بھرپور محبت مانگتی ہے۔ صرف خاص لمحات کے علاوہ بھی وہ سراہے جانے والا لمس چاہتی ہے۔ آپ کی قربت کا احساس صرف بند کمرے میں ہی نہیں بلکہ سب کے سامنے چاہتی ہے؛ تاکہ وہ آپ کے ساتھ تعلق پر فخر کر سکے تو اس بات کا مطلب ہے کہ میں مرد ہی نہیں ہوں مجھے عورت رکھنی نہیں آتی ؟؟؟
کیا میں زن مرید ہوں ؟؟؟
میں اگر بیوی کے ساتھ مل کر سبزی بنواؤں، کپڑے دھلواؤں، بچوں کو فیڈر بنا کر دوں یا بیوی کے آنکھوں پر پٹی باندھ کر چھپن چھپائی کھیلوں، اس کو اپنے ہاتھوں میں اٹھاؤں، یا اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاؤں، پانی پلاؤں، اس کے سر پر کنگھی کروں تو کیا میں زن مرید ہوں
میرے بھائیو اس بات سے انکار نہیں ہے کہ ہمارے بزرگوں نے اس حوالے سے شرم و حیا اور روایت و اقدار کی دیواریں ساری زندگی اپنے گرد بھی کھڑی رکھیں اور اب ہم سے بھی یہی امید رکھتےہیں مگر کیا اپی بیوی کا خیال رکھنا بغاوت ہے
جواب ضرور دیجیۓ گا فقط آپ سب کے نام پر کلک کا ٹیکہ لگانے والا ا یک زن مرید