گمشدہ بچوں کی تلاش اور سفاک درندوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے بڑا اقدام

زینب، الرٹ، ایپ

زینب الرٹ ایپلی کیشن متعارف

کلیوں سے نازک اور پھولوں سے بھی کومل یہ ننھے ننھے فرشتے کہ جن کو دیکھ کر زندگی خود مسکرا اٹھتی ہے مگر معاشرے میں رہنے والی چند کالی بھیڑیں ان معصوم کلیوں کو  کچلنے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔۔یہ ایک المیہ ہے کہ  جب تک ہم خود کسی  سانحہ سے نہیں گزرتے تب تک ہمیں اس کی تکلیف اور شدت کا اندازہ  ہی نہیں  ہوتا ۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں جنسی تشدد کا نشانہ بننے کے بعد قتل کی جانے والی آٹھ سالہ ننھی زینب کے ساتھ اس  المنا ک حادثے نے جیسے ملک  پورے ملک کو ہلا ڈالا۔ معصوم فرشتوں کو اپنی ہوس کی بھینٹ چڑھانا اور پھر بے دردی سے ان کا قتل کر دینا۔حیوانیت کو بھی شرمسار  کردے۔ ان مواشرتی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے چند اوورسیز پاکستانیوں نے انوینٹ لیب کی بنیاد رکھی اور زینب الرٹ ایپ متعارف کروائی

معاشرے کی کالی بھیڑیں

 معاشرے میں رہنے والے ان کالی بھیڑوں تک پہنچنے اور  ننھی کلیوں کو بچانے کے لیے چیف  سندھ پولیس   کی جانب سے سینٹرل پولیس آفس میں  ایک تقریب کے موقع پر  زینب الرٹ ایپ متعارف کرائی گئی۔ تقریب  میں  متعلقہ  ڈپارٹمنٹ  کے سینئیر آفیشلز،  سول سوسائٹی ممبرز،پولیس آفیشلز،سی پی ایل سی اور وولنٹیئرز نےشرکت کی۔اس موقع پرانسپیکٹر  جنرل پولیس  مشتاق مہر  نے  مستقبل کے معماروں کو بچانے  کے لیے زینب الرٹ  ایپ  کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ   جدید مواصلاتی  ٹیکنالوجیز  کے ذریعے ان  معاشرتی مسائل کو  اجاگر  کیا جا سکتا ہے۔

زینب، الرٹ، ایپ

BBC

زینب الرٹ ایپ

2017 میں انوینٹ لیب نے ایک ایسی مہم شروع کی جس میں  جدید  ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے  معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا جا سکے  ۔دن رات کی انتھک محنت کے بعد زینب الرٹ ایپ کے استعمال کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوشش کی گئی  ۔ یہ بنا کسی معاوضے کے عوام اس کو استعمال کر سکتے ہیں ۔  اور اسے  نان پرافٹ، نان کمرشل اور ذاتی فنڈز کی مدد سے تیار کیاگیا ہے ۔زینب الرٹ ایپ  معاشرتی مظالم اور درندہ صفت اقدام کیخلاف  ا یک ایسا قدم ہے جو  وقت کی ضرورت بھی ہے ۔گمشدہ بچوں کیے حوالے سے رپورٹنگ  کیے لیے یہ ایپلی کیشن لاء قانون نافذ  کرنے والی ایجنسیز اور انوینٹ لیب کی مشترکہ تعاون سے تیار کی  گئی ہے ۔

زینب الرٹ ایپ کیا ہے؟

زینب الرٹ بنیادی طور پر اغوا شدہ  بچوں کے لیے ایمرجننسی الرٹ  ایپ ہے جوفوری طور پر  گمشدہ بچوں کی رپورٹ   کرنے کے ساتھ ان کی تلاش  کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ جیسے ہی کوئی کیس ایپلی کیشن پر  رپورٹ ہوگا یہ  فوری  طور پر لاء انفورسمنٹ کے عملے اور کمیونٹی  کو آگاہ کرے گی تاکہ حفاظتی اصولوں کے تحت گمشدہ بچے کی تلاش کا عمل یقینی بنایا جاسکے۔ اس ایپ کے ذریعے ناصرف کسی بھی واقعے کو رپورٹ کر نا آسان ہوگا۔ بلکہ وقت کے ضائع اوررپورٹنگ کے عمل کے دوران آنے والی معاشرتی رکاوٹیں بھی نہیں آئیں گی

 استعمال کرنے کا طریقہ

زینب الرٹ ایپ کو کسی بھی اسمارٹ فون پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ بہت ساری زبانوں پر مشتمل ہے۔ یہ ایک محفوظ  ایپ ہے جو آپ کی دی گئی  معلومات کو ہمیشہ راز میں  رکھے گی ۔آپ کی جانب سے دی گئیں معلومات پولیس کے متعلقہ عملے کے حکام کو شیئر کی جائیں گی۔ تاکہ آپ کا کیس فوری طور پر حل کیا جا سکے۔جیسے ہی کسی گمشدہ بچے کے حوالے سے معلومات   اپ ڈیٹ ہوں گی ۔ ویسے ہی 2 منٹ کے اندر آپ کے پاس تصدیقی کال موصول ہوجائے گی۔

زینب، الرٹ، ایپ

APKPure.com

جتنی جلد کیس کی تصدیق ہوگی   ویسے ہی ایپلی کیشن خودکار طریقے سے آپ کے ایریے میں موجود  متعلقہ عملے کو آگاہ کرے گی اور ملک گیر بچے کی تلاش کا عمل شروع ہوجائے گا۔ جتنی جلد ممکن ہوگا بچے کی تلاش میں تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے اور اس دوران گمشدہ بچے کے گھر والوں کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہے گا ۔

اسی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو 23 سال کی سزا

پاکستان کا مستقبل محفوط بنائیں

زینب الرٹ بنانے کا بنیادی مقصد یہ  ہے کہ  ملک میں  رہنے والا  ہر شخص اس کمیونٹی کا حصہ ہے اور اپنے اثرو رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے میں وہ تبدیلی لاسکتا ہہے جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ایک معزز شہری ہونے کے ناتے ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اس معاشرتی مسلے  کی آگاہی کا حصہ بنتے ہوئے  اپنا کردار ادا کریں۔

To Top