یونس خان کا نیا روپ: گھر آئے مہمانوں کے ساتھ برا سلوک کیوں کیا؟

کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے۔ کرکٹ اور اس کے کھلاڑیوں کے لۓ پاکستانیوں کا جنون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ مگر یہ بات بھی ہمیشہ سے رہی ہے کہ کرکٹ کے یہ کھلاڑی جن کو اسی ملک ے نام سے عزت ملی ہوتی ہے ۔شہرت اور مقبولیت حاصل ہونے کے بعد ہی فخر اور غرور میں اس بری طرح مبتلا ہو جاتے ہیں کہ اپنے چاہنے والوں سے بد سلوکی کرتے ہوۓ انہیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ کسی کا دل دکھا رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں ایسا ہی واقعہ احمد شہزاد کے ساتھ ہوا جس نے سیلفی لینے والے کا فون توڑ دیا ۔ دوسری جانب ایسا ہی ایک واقعہ عمر گل کے ساتھ ہوا جس میں اس نے اپنے ایک فین کو دھکا دے کر دھپڑ مار دیا ۔ مگر ان سب کے ساتھ یونس خان کا شمار اپنے پورے کیرئیر میں ایسے کرکٹر کے طور پر ہوتا ہے  جنہوں نے ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کی محبت کا جواب انتہائی محبت اور عزت سے دیا ہے ۔

Ghantay ke Izzat 😀 :D#Ahmed

Posted by Apna Model Colony on Sunday, February 5, 2017

مگر اس بار ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے جس میں یونس خان اپنےگھر آۓ فین کے ساتھ نہ ضرف انتہائی کرخت لہجے میں بات کر رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کافی بداخلاقی کا بھی مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ جب لوگوں نے ان کو کہا کہ وہ ان کو مبارکباد دینے آۓ ہیں تو اس موقعے پر بھی ان کا رویہ انتہائی جارحانہ اور نامناسب تھا ۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر ایک طرف تو یہ خیال آتا ہے کہ اپنے چاہنے والوں سے ان کھلاڑیوں کا یہ سلوک قطعی مناسب نہیں ہے ۔ ان کو اس بات کا خیال رکھنا چاہۓ کہ ان کی کامیابیوں کے اس سفر میں ان شائقین کی محبت اور دعاؤں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔مگر اس کے ساتھ ساتھ اس سارے واقعے کا ایک پہلو اور بھی ہے۔

اللہ اور اس کے رسول نے بھی کسی سے ملاقات کے کچھ قوانین بتاۓ ہیں۔ ان کے مطابق کسی سے ملاقات سے قبل اس بات کا اندازہ کریں کہ کہیں آپ کسی کو جا کر تنگ کرنے کا سبب تو نہیں بن رہے ؟ اسی طرح حدیث ہے کہ کسی کے گھر اگر ملنے جاؤ تو تین بار دروازہ کھٹکھٹاؤ ۔ اگر جواب نہ آۓ تو واپس آجاؤ ۔

اسی طرح دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد دروازے کے ایک جانب کو کر کھڑے ہو تاکہ تمھاری نظر سے کسی کے گھر کی بے پردگی نہ ہو جاۓ ۔مگر یہاں تو لوگ کیمرے لے کر کسی کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں۔ ان باتوں کو دیکھتے ہوۓ یونس خان کا برہم ہونا درست عمل لگ رہا ہے ۔

 

To Top