آج یوم دفاع ہے ہم نے سوچا بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیا جائے۔ سب اپنی فیس بک ، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر میجر عزیز بھٹی اور ١٩٦٥ کی جنگ کے شہدا کی تصویریں لگا رہے ہیں تو کیا ہم بھی یہی کریں ؟؟؟ چھ ستمبر کو صرف تصویریں لگانے سے یا اسٹیٹس شئیر کرنے سے ہماری ذمہ داری پوری ہوجاتی ہے ؟؟
کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ جن شہداء کی تصویریں ہم لگا رہے ہیں کیا انہوں نے عزم و ہمت سے اپنی جانوں کے نذرانے صرف اس لیے دیا تھے کہ ہم صرف چھ ستمبر کو انکی تصویریں لگا کر یوم دفاع منائیں اور سال کے باقی تین سو چونسٹھ دن اسی انڈین فلموں اور ڈراموں کوفروغ دیں؟
جنہوں نے قدم قدم پر پاکستانیوں کو دھوکہ دیا ہے چاہے وہ آزادی سے پہلے ہو یا آزادی کے بعد ، چاہے وہ کشمیر کا معاملہ ہو یا مشرقی پاکستان، چاہے وہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی ہو، بھارت نے ہر قدم پر پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے. مگر افسوس ہے کہ ہماری نوجوان نسل اس بات سے نہ آشنا ہے، ان کے لیے یوم دفاع صرف ایک اسٹیٹس اور ایک تصویر لگانے کی حد تک محدود ہے۔
یوم دفاع کا اصل مقصد ان شہداء کی قربانی کو روز یاد کرنا اور سمجھنا ہے کہ جس طرح انہوں نے وطن کے دفاع کے لیے بلا دریغ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اسی طرح ہم اپنے ملک کی حفاظت کریں اور وہ ہم صرف تصویریں لگا کر نہیں کرسکتے، ہمیں ہر سطح پر اپنے ملک کا دفاع کرنا ہوگا چاہے وو معاشی ہو یا معاشرتی۔
آئیں آج ہم مل کر یہ عہد کریں کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کریں گے اور اپنے شہداء کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دینگے، انشاء اللہ۔