کورونا کو شکست دینے کے لیے ورلڈ بینک کی پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر امداد

عالمی مالیاتیی بینک

عالمی مالیاتی ادارے کی  جانب سے دی گئی رقم صحت کے انتظام کو بہتر بنانے اور کورونا سے سماجی اور اقتصادی مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال کی جا سکے گی تاکہ غربت کا شکار افراد کو بنیادی  سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

عالمی مالیاتی ادارہ

Profit by Pakistan Today

کورونا سے لڑنے کے لیے امدادی پیکج

عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے200 ملین ڈالر کے پیکج  کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہے   کہ  کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے پاکستان کی مدد میں اضافہ کر رہے ہیں۔ جب کہ غریبوں کو نقد رقم کی منتقلی میں مدد کے لئے وسائل بھی فراہم کرے گا۔ اس رقم کی بدولت پاکستان کے لیے کورونا مریضوں کا پتا چلانے اور بیماری کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جب کہ اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز سمیت طبی آلات اور عملے کے لیے حفاظتی سامان کی فراہمی میں بھی آسانی ہوگی۔ا س کے علاوہ ضروری طبی سامان کی فراہمی کے 8 جاری منصوبوں سے 38ملین ڈالر کی اضافی رقم بھی حاصل کی جائے گی۔

 کورونا وائرس

Statesman

مزید پڑھیے: ابھی انسانیت باقی ہے، کشمیری معمر خاتون نے دنیا کو پیغام دے دیا

صحت کے نظام کی بہتری اور غربت کا خاتمہ

عالمی بینک کی رقم صحت کے نظام کو بہتر بنانے اور کورونا سے سماجی اور اقتصادی اثرات کم کرنے کے لیے استعمال کی جا سکے گی تاکہ غربت کا شکار افراد کو سہولت فراہم کی جاسکے۔عالمی بینک کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس رقم کی بدولت پاکستان کے لیے کورونا مریضوں کا پتا چلانے اور بیماری کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جب کہ اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز سمیت طبی آلات اور عملے کے لیے حفاظتی سامان کی فراہمی میں بھی آسانی ہوگی۔

واضح رہے پاکستان میں کورونا سے 35 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی  تعداد 2450  سے تجاوز کر چکی ہے۔

To Top