وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد کی سڑکوں پر ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ اپوزیشن والوں کی بولتی ہی بند ہو گئی

پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم جنہوں نے حلف اٹھاتے ہی اس بات کا اعلان کیا کہ وہ اور ان کی کابینہ ماضی کے حکمرانوں کے پر تعیش طرز زندگی کو چھوڑ کر سادگی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں گے اور وی ائی پی کلچر کو خیر آباد کہہ کر سادگی کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے ۔اعلانات کے بعد جب وزیر اعظم عمران خان نے اپنی روز مرہ کی نقل و حرکت کے لیۓ ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا تو اپوزیشن اور میڈیا کی جانب سے ان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا

اس حوالے سے گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل رہی جس میں وزیر اعظم سوزوکی مہران کار خود ڈرائیو کر کے اسلام آباد کی سڑکوں پر نظر آۓ اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑیوں نے دن بھر اس ویڈيو کو لاکھوں کی تعداد میں شئیر کر ڈالا اور ہر ایک نے انتہائی فخر سے بتایا کہ دیکھو یہ ہے ہمارا وزیر اعظم جو کتنی سادگی اور دلیری سے اسلام اباد کی سڑکوں پر خود گاڑی چلا کر سفر کر رہا ہے

اس ویڈيومیں نظر آنے والا شخص سوزوکی مہران چلاتے ہوۓ لوگوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب بھی دیتا رہا اس ویڈيو کے سبب پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑیوں اور حزب اختلاف کے شیروں کے درمیان دن بھر سوشل میڈیا کا میدان گرم رہا

وزیر اعظم عمران خان کاہم شکل

مگر اتوار کی شام اس ویڈیو کے بنانے والے نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی ایک اور ویڈیو بھی شئير کر ڈالی جس میں واضح طور پر یہ پتہ چلتا ہے کہ پہلی ویڈیو میں نظر آنے والا شخص عمران خان نہ تھا بلکہ ان کا ہم شکل تھا جس نے ان کے ہم شکل ہونے کا فائدہ اٹھا کر دن بھر لوگوں کو بیوقوف بناۓ رکھا

دوسری ویڈیو بھی سامنے آتے ہی وائرل ہو گئی مگر اس ویڈیو کو شئیر کرنے والے کھلاڑی نہ تھے بلکہ حزب اختلاف کے شیر تھے جنہوں نے یہ ویڈيو ان تمام کھلاڑیوں کو ٹیگ کی جو دن بھر اپنے وزیر اعظم کی سادگی اور بہادری کا نقارہ پیٹتے رہے تھے

وزیر اعظم عمران خان کی اس ویڈیو کے بعد اس کی ایک تصویر بھی سامنے آگئی ہے جس کو دیکھ کر انسان حیرت کا شکار ہو جاتا ہے اور انسانی آنکھ بھی دھوکہ کھا بیٹھتی ہے

وزیر اعظم عمران خان کو اپنے اس ہمشکل سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ایسا نہ ہو کہ کوئی بڑا نقصان واقع ہو جاۓ کیوںکہ یہ ویڈیو اگر عام عوام کو اس طرح متاثر کر سکتی ہے تو کل کے دن عمران خان کے نام پر ان کا کوئی بھی ہم شکل کچھ بھی کر دے لوگ اس کو وزیر اعظم عمران خان کے نام سے موسوم کریں گے جو کافی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

To Top