رحیم یار خان میں لوگوں نے ایک آدمی کو وڈیرے کا پیشاب کیوں پلا دیا وجہ ایسی کہ آپ بھی توبہ توبہ کرنے لگیں

پاکستان کے دیہاتی علاقوں میں آج بھی ہر قانون سے بالاتر ایک اور نظام قائم ہے جس کو وڈیرہ شاہی کا نظام کہا جاتا ہے اس نظام کی لاٹھی اس علاقے کے وڈیرے کے ہاتھ میں ہوتی ے جس کے ذریعے وہ اپنے علاقے کے غریب عوام کو ہانکتا ہے اور اس کی مدد کے لیۓ پولیس بھی اس کے ساتھ موجود ہوتی ہے

پنجاب کے علاقے رحیم یار خان کے گاوں حاجی پور میں بھی کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں ایک وڈیرے کو اپنے گاؤں کی یہ جسارت قطعی پسند نہیں آئی کہ اس نے ان کے گھر رشتہ بھیجا اس کی سزا کے طور پر اس نے منگل خان نامی اس نوجوان کو رات بھر الٹا لٹکا کر بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی کئی ہڈیاں توڑ ڈالیں جب اس پر بھی تسلی نہیں ہوئی تو اپنا پیشاب اس غریب لڑکے کو پلا دیا

https://www.facebook.com/sirajahmed.sajid/videos/2067065783546332/

یہ سب کرنے کے بعد اس نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے وڈیرہ شاہی کی مدد کرتے ہوۓ نہ صرف حراست میں لے لیا بلکہ اس کے خلاف بدفعلی کا پرچہ بھی درج کر لیا مگر جب منگل خان پر وڈیرے اور اس کے حواریوں کی جانب سے کیۓ جانے والے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو مجبورا پولیس کو منگل خان کا نہ صرف میڈیکل کروانا پڑا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی ملاقات اس کے گھر والوں سے بھی کروانی پڑی

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے سبب جب اس کی اطلاع ڈی پی او اطہر وحید کو ملی تو انہوں نے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف فوری ایکشن لینے کا حکم جاری کیا جس کے نتیجے میں پولیس نے ویڈیو میں موجود افراد کی گرفتاری شروع کر دی اور ان کی شناخت کا بھی سلسلہ شروع کر دیا ہے

ڈی پی او اطہر وحید کے مطابق اس کیس کی تحقیقات شفاف طریقے سے کی جاۓ گی اور اس ظلم کو کرنے والے تمام وڈیرہ شاہی  کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا تاہم ابھی تک منگل خان بدفعلی کے مقدمے کے سبب پولیس کی حراست میں ہے جہاں پر پولیس اس امر کی تحقیق کر رہی ہے کہ آیا یہ مقدمہ حقیقت پر مبنی ہے یا پھر صرف دشمنی کی بنا پر قائم کیا گیا ہے

 

To Top