وینا ملک کا شمار پاکستان کی شو بز سے جڑی ان ہستیوں میں ہوتا ہے جن کا پورا کیرئیر تنازعات سے بھرپور رہا ہے معاملہ ان کی ماڈلنگ کا ہو جس میں ان کی تصاویر نے طوفان بر پا کیا تو دوسری جانب انڈیا کے ریئلٹی شو بگ باس میں ان کی شمولیت نے سوال اٹھا کر ان کو مقبولیت کے آسمانوں پر پہنچا دیا
اس کے بعد اس اداکارہ نے جب شو بز چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو وہ فیصلہ بھی اس وقت کیا جب کہ وہ شہرت کی بلندیوں پر تھی اسد خٹک کےساتھ ان کی شادی کے فیصلے نے سب کو چونکا دیا شادی کے بعد لگا کہ اب ان کی پارہ صفت زندگی میں کچھ سکون آجاۓ گا اسد خٹک کے ساتھ شادی کے بعد پہلے بیٹے کیپیدائش کی خبر سن کر لگا کہ اب اس اداکارہ کی زندگی کو قرار مل گیا اس نے اپنی منزل پا لی
مگر ان کی زندگی کو قرار نہ تھا اس کے بعد ایک بیٹی کی پیدائش نے بظاہر تو ان کی فیملی کو مکمل کر دیا مگر ان کے رشتے کے بیچ میں پڑی دراڑوں میں کمی کا سبب نہ بن سکے یہاں تک کہ پچھلے سال مارچ میں وینا ملک نے باقاعدہ میڈیا پر آکر اسد خٹک سے طلاق کا مطالبہ کر دیا
جس معاملے میں دارالعلوم نعیمیہ کے مفتی صاحبان نے ثالث کا کردار ادا کرتے ہوۓ اس طلاق کو روک دیا اور اس کے بعد ہر طرف خاموشی چھا گئی اور یہی لگا کہ اسد خٹک اور وینا ملک کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے اس دوران وینا ملک بھی میڈیا سے غائب رہیڑ جس کے سبب کسی کو بھی ان کےحوالے سے کچھ پتہ نہ چل سکا
Veena Malik did not live with her husband
وینا ملک اب اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہتی !! شو میں وینا نے اپنے سابقہ شوہر کے بارے میں راز کھول دیا #BOLNews #RamzanMeinBOL
Posted by BOL on Thursday, May 17, 2018
مگر ایک سال کےبعد وینا ملک جب اس رمضان میں داکٹر عامر لیاقت کے ایک پروگرام میں جب وینا ملک آغین تو انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کے اور اسد خٹک کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور دونوں بچے بھی وینا ملک کے ساتھ ہے
یاد رہے ان کی اور اسد خٹک کے جھگڑے کی بنیادی وجہ یہی تھی کہ وینا ملک کے مطابق اسد خٹک بیوی اور اپنے بچوں کے اخراجات اٹھانے سے قاصر تھے اور ان کی یہی کوشش ہوتی تھی کہ وہ وینا ملک کے پیسوں پر ہی گزارہ کر لیں جس کے سبب دونوں میاں بیوی مین آۓ دن جھگڑے رہتے تھے
وینا ملک کی زندگی جو اس کے کیرئیر کے آغاز ہی سے مستقل گرداب میں رہی ہے اب کس کروٹ بیٹھتی ہے اس کا فیصلہ تو انے والا وقت ہی کرۓ گا