بھارتی اداکار ورون دھون ماہرہ خان کی ادکاری کے بجائے کس چیز کے مداح نکلے جسکا اظہار انھوں نے سوشل میڈیا پر بھی کر ڈالا

گزشتہ کچھ دنوں سے مائرہ خان کے حوالے سے کچھ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ مائرہ خان ایک بار پھر کوئي بڑا کام کرنے جا رہی ہیں مگر اس کام کے حوالے سے قیاس آرائيوں سے زیادہ کچھ کہا نہیں جا رہا تھا اور بلاآخر مائرہ خان نے اس حقیقت سے خود ہی پردہ ہٹا دیا اور اپنی ایک تصویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا

اس تصویر میں مائرہ خان کراچی میں کچھ بچوں کے ہمراہ نظر آرہی ہیں جن کی عمریں آٹھ سے دس سال کےدرمیان ہیں اور ان کی قومیت افغانی ہے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اس تصویر کو شئیر کرتے ہوۓ مائرہ خان کا یہ کہنا تھا کہ میں جب ان اقوام متحدہ کے مہاجرین کے شعبے کے خصوصی نمائندےکی حیثيت سے مہاجرین کے علاقے میں پہنچی تو یہ دونوں بچے مستقل طور پر میرے ارد گرد رہے

حالاںکہ ان بچوں نے میری کوئی بھی فلم نہیں دیکھ رکھی تھی مگر جب ان سے فلموں کے حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے ایک کردار راجا کا ذکر کیا ان لڑکوں کا یہ کہنا تھا کہ ‘راجا ہیرو ہے ‘مائرہ خان کا مذید یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ وہ کس راجا کی بات کر رہے ہیں مگر جب انہوں نے ایک گانا گنگنا کر بتا یا تو مجھے اندازہ ہوا کہ وہ ورون دھون کی بات کر رہے ہیں

 

ان لڑکوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بڑے ہو کر راجا ہی بننا چاہیں گے جس وقت مائرہ خان کی یہ تصویر اس کیپشن کے ساتھ منظر عام پر آئی تو جہاں اور بہت سارے لوگوں نے اس کو دیکھا وہیں اس کو دیکھنے والوں میں ورون دھون بھی شامل تھے

انہوں نے اپنی جوابی پوسٹ میں ایک جانب تو مائرہ خان اقوام متحدہ کے ساتھ منسلک ہو کر افغان مہاجرین کے بچوں کی بحالی کے لیۓ کوششوں کو بہت سراہا اس کے ساتھ ساتھ ورون دھون کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کی اس محبت سے جس سے آپ نے میرا ذکر کیا ہے میرے چہرے پر خوشی پھیل گئی اس کے ساتھ ساتھ ورون دھون نے مائرہ خان کے لیۓ انتہائي محبت کا پیغام دیا اور اس بات کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے ذکر اور پوسٹ کو شئیر کیا

 

A lot of times my job has allowed me to witness days and moments that humble me. Today was one of those days. Today I’m also proud to say that my country is one of the most generous countries of the world. The Government and people of Pakistan – with the support of the international community – have been generously hosting Afghan refugees for nearly forty years. Since 2002, around 4.3 million Afghan refugees have returned back to Afghanistan under the largest voluntary return programme in the world. The UN refugee agency has been closely working with the Government of Pakistan and other partners to ensure that the rights of refugees are fully protected. Pakistan continues to host 1.39 million Afghan refugees. You may ask, why should we care? We must care because more than half of the refugees are kids. A lot of them came unaccompanied, without their mothers or fathers.. a lot of them were even born here. They are our future, every child in the world is. No one chooses to be a refugee. No one chooses to leave their home. #unhcrpakistan #UNHCR @unhcrpakistan

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

اس سے اگلی پوسٹ میں بھی مائرہ خان نے اس بات کا اظہار کیا کہ ان کو فخر ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے ایک ایسے ملک سے ہے جہاں کی حکومت جہاں کے لوگ اتنے بڑے دل کے ہیں کہ وہ گزشتہ چالیس سالوں سے تقریبا ساڑھے چار لاکھ افغان مہاجرین کی نہ صرف میزبانی کر رہی ہیں بلکہ ایک مسلمان ہونےکی حیثیات سے ان کی دیکھ بھال بھی کر رہے ہیں

مائرہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان میں سے زیادہ تر معصوم بچے اور بچیاں ہیں جن کی تعلیم و تربیت کا بہتر ہونا بہت ضروری ہے اسی حوالے سے مائرہ خان اقوام متحدہ کے نمائندے کی حیثیات سے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو اس کار خیر کا بہترین صلہ عطا فرماۓ

To Top