ماروی سرمد نے مفتی نعیم کو اپنا ویلنٹائن بنا لیا مفتی نعیم کے جواب نے سب کو حیران کر دیا ویڈیو دیکھیں

ماہ فروری کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کے مزہبی حلقوں اور لبرل حلقوں کے درمیان ویلنٹائن ڈے کے منانے اور نہ منانے پر بحث کا آغاز ہو جاتا ہے ۔اس سال تو سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دے دیا کہ اسلام اباد میں ویلنٹائن ڈے منانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔اس کے باوجود پاکستان کے لبرل حلقے اس فیصلے کا آزادی راے کے خلاف سمجھتے ہوۓ اس دن کو منانے کے لیۓ آواز اٹھاتے رہتے ہیں ۔


اس بار ایک ٹی وی پروگرام میں مفتی نعیم اور مشہور سماجی کارکن ماروی سرمد جب آمنے سامنے آۓ تو ماروی سرمد نے ایک حیران کن اعلان کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا ان کا کہنا تھا کہ وہ ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے اس دن نہ صرف مفتی نعیم کو اس دن کی مبارکباد دیں گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تحائف بھی دیں گی ۔

ماروی سرمد کے اس اعلان نے نہ صرف مفتی نعیم کو غضب ناک کر دیا بلکہ انہوں نے اس کے جواب میں یہاں تک کہہ دیا کہ اگر ماروی سرمد نے انہیں ویلنٹائن ڈے  کی مناسبت سے کوئی تحفہ دیا تو وہ اس کے جواب میں جوتے ماریں گے ۔ٹی وی اسکرین پر دو عزت دار لوگوں کی جانب سے اس قسم کی گنتگو آج کل وائرل ہو رہی ہے ۔

اس قسم کی گفتگو سے دیکھنے والے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے مخمصے کا شکار ہیں کہ آحر اس دن کو منائیں یا نہیں ۔اس قسم کے پروگرام سے اس دن کے حوالے سے لوگوں کے شعور میں اضافے کے بجاۓ ان عزت دار شخصیات کے بارے میں عوام  کی راۓ میں تبدیلی واقع ہوتی ہے جو ایک مثبت عمل نہیں ہے ۔

میڈیا ایک ایسا ذریعہ ہے جس کا استعمال مسائل کی آگہی کے لیۓ کیا جاۓ تو زیادہ بہتر ہے اس طرح کے پروگرام کو وقتی طور پر شہرت تو ضرور مل جاتی ہے مگر اس کے نتیجے میں سستی شہرت کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔ اس موقعے پر یہ امر بھی غور طلب ہے کہ اگر شرعی طور پر ویلنٹائن ڈ منانا ایک غلط عمل ہے تو کیا کسی عورت کے منہ پر جوتا مارنا ایک جائز عمل ہے ؟

 

To Top