اداکارہ اشنا شاہ کے سرخ جوڑے نے پورے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

اشنا شاہ

اداکارہ اشنا شاہ  کی شہرت کا آغاز جیو ٹی وی کے ڈرامے بشر مومن سے ہوا جس میں ان کی اداکاری کو تو بہت زیادہ پزیرائی نہیں ملی مگر یہ ضرور ہو ا کہ ان کی شناخت ضرور ہو گئی، پھر اس کے بعد اشنا شاہ نے خبروں میں رہنے کا ڈھنگ سیکھ لیا ۔

کبھی تو ان کے دوسرے اداکاروں پر کئے جانے والے تبصرے اس کو متنازعہ بنانے کے ساتھ ساتھ خبروں میں رکھتے ہیں تو کبھی ان کے افئیر جن میں خاص طور پر ان کا نام ہمایوں سعید کے ساتھ لیا جارہا ہے۔

اشنا شاہ سرخ لباس

اشنا شاہ کا سرخ لباس

اس کے علاوہ ہم ٹی کے ڈرامے الف اللہ اور انسان نے بھی اداکارہ اشنا شاہ کی شناخت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس بار عشنا شاہ لاہور کے میگنم شو میں سرخ لباس پہن کر سب کے سامنے آئیں جس نے دوبارہ سے انہیں خبروں کی زینت بنا دیا ہے جس پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر دل کھول کر تبصرے بھی کیئے ۔

ایک اور چبھتا ہوا کمنٹ ملاحظہ کریں

کچھ نے ان کی حمایت بھی کی

 

سرخ رنگ کا انتہائی تنگ لباس جو اداکارہ کے جسم کے ہر حصے کو چھپانے کے بجاۓ مزید واضح کر رہا ہے لوگوں کے لئے وجہ اعتراض ثابت ہوا ۔انسٹاگرام کے ذریعے لوگوں نے اس پر جس جس طرح کے تبصرے کۓ وہ ہم سب کے لئے نئے نہیں ہیں۔

 

اس سے قبل بھی لوگ ہمارے ملک کی اداکاراوں سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ شو بز میں آنے کے باوجود ہماری مشرقی اقدار کا نہ صرف خیال رکھیں گی بلکہ اس کو کسی طرح مجروح نہیں کریں گی اور اس کی ایک اہم مثال مائرہ خان اور رنویر کپور کی منظر عام پر آنے والی تصاویر بھی ہیں

خبروں میں رہنا ایک ہنر ضرور ہے مگر ہماری اداکاراوں کو چاہۓ کہ اس ہنر کے استعمال کے دوران وہ یہ امر ضرور ملحوظ خاطر رکھیں کہ ان کی شناخت ایک اسلامی ملک پاکستان ہے ۔

To Top