عروہ حسین نے اسٹیج پر آکر ایسا کیا کر ڈالا کہ لوگ ان کو اسٹیج سے اتارنے کے درپے ہوگۓ

عروہ حسین کا شمار موجودہ دور کی اداکاراوں کے اس گروہ سے ہوتا ہے جو کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ خبروں میں رہنے کے لیۓ کوئی نہ کوئی وجہ ضرور تلاش کر لیتی ہیں معاملہ عروہ حسین کی وران سعید کے ساتھ شادی کا ہو یا پھر شہزادہ ولیم اور میگھن مارکل کی شادی کے موقعے پر بھی عروہ  نے اپنی شادی کا موازنہ شاہی شادی سے کر کے خود کو سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنا دیا تھا

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ عروہ حسین کے شوہر فرحان سید ایک بہترین گائک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اداکار بھی ہیں اسی وجہ سے عروہ نے بھی فیصلہ کیا کہ وہ اس میدان میں اپنے شوہر سے پیچھے کیوں رہیں اور انہوں نے بھی گلوکاری کے شعبے میں یہ سوچ کر چھلانگ لگا دی کہ رونا اور گانا تو ہر ایک کو آتا ہے

 

Her Voice is ? – – – @urwatistic #UrwaHocane #abhinajaochodkar

A post shared by BizmaX TV ® (@bizmaxtv) on

مگر عروہ کی آواز سن کر اور ان کے گانے کی ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ان کے چاہنے والے بے ساختہ چلانے پر مجبور ہو گۓ کہ بس کر دو اس سے زیادہ برداشت نہیں ہو سکتا

ان کے گانے کے جواب میں بے ساختہ لوگ یہ کہہ اٹھے کہ ابھی اسی وقت چلی جاؤ کہ اس سے زیادہ تمھاری آواز برداشت نہیں ہو سکتی

کچھ نے تو عروہ کو بہن بنا کر مشورہ دے ڈالا کہ اگر آواز اتنی بری ہو تو انسان کو باتھ روم سے باہر نہیں گانا چاہیۓ ۔ اس کے بعد اپنے بہنوئی یعنی فرحان کو مخاطب کر کے یہاں تک کہہ ڈالا کہ بھائی تم تو اتنے اچھے سنگر ہو کچھ اپنی بیوی کو ہی سمجھا ڈالو یہ لوگوں کی سماعتوں پر یہ ستم نہ کرے

کسی نے ان کو ڈرامہ سنو چندہ کے نام بلو باندری کے نام سے پکارا اور فرحان کو مخاطب کر کے کہا کہ دیکھو یہ بلو باندری نے آکر وکھرا کھاتا کھول لیا ہے

کسی نے تو آخر کار یہاں تک کہہ دیا کہ اس آواز کے ساتھ گانے والی کو اسٹیج سے اتار کر پھینک دینا چاہیۓ

لوگوں کی راۓ سے قطع نظر یہ گانا سن کر ہم بھی عروہ کو یہ مشورہ دینا چاہیں گے کہ وہ ایک بہت خوبصورت اور ور سٹائل ایکپٹر ہیں مگر خدا نے ان کے گلے کو گلوکاری کے لیۓ نہیں بنایا ہے اس وجہ سے وہ اپنی اداکاری پر ہی اپنی توجہ مبذول رکھیں اور گانے کے شعبے کو اپنے شوہر کے لیۓ چھوڑ دیں

To Top