لوگوں نے عروہ حسین کو شہزادی کٹی پہاڑی آف کراچی کا خطاب کیوں دے ڈالا ؟وجہ ایسی کہ آپ بھی حیران رہ جائيں

ہمارے معاشرے کے بہت سارے لوک ایک خاص عادت میں مبتلا ہوتے ہیں اس عادت کے تحت انہیں کسی بھی دوسرے کو دیکھ کر فورا اپنا آپ یاد آجاتا ہے جیسے ہی کسی کی شادی دیکھیں گے انہیں اپنی شادی یاد اجاۓ گی کسی کا بچہ دیکھا تو فورا اپنے پپو کا للو کا ذکر بیچ میں لے آنا ضروری ہوتا ہے ۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی نے جہاں دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول رکھی وہیں اس سے ہمارے شوبز کے لوگ بھی محفوظ نہ رہے  اس شادی کے دیکھتے ہی بہت سارے پاکستانیوں کی طرح عروہ حسین کو بھی اپنی اور فرحان کی شادی یا د آگئی اور انہوں نے اپنے فیس بک پیج سے اپنی شادی کی اور شہزادہ ہیری کی شادی کی کچھ تصاویر کو شئیر کر ڈالا

ہو سکتا ہے ان کا مقصد ان تصویروں کو شئر کرنے کا یہ ہو کہ وہ بتانا چاہ رہی ہوں کہ جو پوز انہوں نے اپنی شادی پر ایک سال قبل لیۓ تھے ان پوز کے ساتھ شہزادہ ہیری اب تصویریں بنوا رہا ہے

مگر دیکھنے والوں نے ان تصاویر کو کسی اور ہی مطلب میں لے لیا ۔ ان کو لگا کہ عروہ حسیں خود کو میگھن مارکل اور فرحان کو شہزادہ ہیری سے مشابہ قرار دے رہی ہیں اپنی شادی کو بھی شاہی شادی قرار دے رہی ہیں

بس اس کے بعد تو قیامت ہی آگئی لوگوں نے عروہ کو کس کس قسم کےف خطابات سے نواز دیا اس نے سب کو حیران کر دیا

کچھ کو لگا کہ عروہ حسین کو روزہ لگ گیا ہے تبھی انہوں نے ایسا موازنہ کر ڈالا

کچھ نے تو بے عزتی کرنے کی انتہا کر دی اور عروہ کو سستی شہرت کی متلاشی اور بے چاری عورت جیسے خطابات سے بلا ڈالا

اس کے بعد کچھ لوگوں نے مذید لعنت ملاقت کے تیر برساۓ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ عروہ ہمکشہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیۓ اسی قسم کے حیلوں کا سہارا لیتی ہیں مگر جب لوگ کچھ کہنے لگتے ہیں تو کمنٹ بند کر کے فرار کی راہ اختیار کر لیتی ہیں

اس کے بعد کچھ لوگوں نے تو حد ہی کر دی جب عروہ حسین کو کٹی پاری آف کراچی کا خطاب دے ڈالا جب کہ کسی نے فرحان کو بھی بادامی باغ لاہور کا شہزادہ قرار دے دیا

اگرچہ اس حوالے سے عروہ حسین کے  پیج کے ایڈمن نے اس بات کی وضاحت بھی پیش کی کہ ان کا مطلب عروہ کی شادی کو شاہی شادی قرار دینا نہ تھا بلکہ ان کا مطلب تھا کہ اس شادی کو دیکھ کر ان کو عروہ کی شادی یاد اگئی مگر لوگ ایڈمن کی کسی بھی توضیح کو تسلیم کرنے کے لیۓ تیار نہیں ہیں

 

To Top