پشاور کی خواتین یونیورسٹی میں بیلے ڈانس، ناقدین کا اظہار برہمی

پاکستان کا سرحدی صوبہ خیبر پختونخواہ اپنی نہ بدلنے والی  روایات اور اقدار کے سبب پہچانا جاتا ہے ۔ اس صوبے کے لوگ مہمان نواز ہونے کے ساتھ ساتھ غیرت کے معاملے میں بہت حساس ہوتے ہیں ۔

وہ اپنی خواتین کے پردے کے معاملے میں بہت سخت ہوتے ہیں ۔ اسی سبب ایک طویل عرصے تک یہاں کی خواتین تعلیم اور ووٹ دونوں کے حق سے محروم رہیں ۔

مگر وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی تبدیلیوں کے سبب اب اس صوبے کی لڑکیاں تعلیمی میدان میں یونیورسٹی تک جا کر تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔ لوگوں کے اندر آگہی اور تبدیلی کے سبب اس صوبے کے لوگوں نے اپنی لڑکیوں کو تعلیمی اداروں میں تعلیم تو دلوانا شروع کر دی ہے ۔

مگر اس کے باوجود اب بھی اس علاقے کے لوگوں کے لۓ پردے کی اہمیت میں کمی نہیں آئی اور وہ اس بارے میں کسی قسم کا سمجھوتا کرنے کے لۓ تیار نہیں ۔

گزشتہ الیکشن میں خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ پاکستان تحریک انصاف اپنے لبرل رویۓ کی وجہ سے تبدیلی کی جماعت کو طور پر جانی جاتی ہے ۔ اس جماعت نے حکومت میں آنےکے بعد خیبر پختونخواہ میں تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لۓ بڑے بڑے اقدامات کرنے کے اعلانات کیۓ ہیں ۔

https://youtu.be/pPJzNNMvz9M

حال ہی میں پشاور کی یونیورسٹی شہید بے نظیر بھٹو یونی ورسٹی میں ینگ ٹیلنٹ کے نام سے ہونے والے پروگرام میں ایک لڑکی کے بیلے ڈانس پرفارمنس نے پورے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی چہرے پر نقاب ڈالے تنگ جینز اور شارٹ شرٹ میں ملبوس اس لڑکی کے بے دھڑک بیلے ڈانس نے نہ صرف دیکھنے والوں کو بہت محفوظ کیا بلکہ کئی ناقدین کے منہ کو بھی کھول دیا

To Top