مسیحاؤں کو انوکھا خراج تحسین، ماہر پائلٹ نے دنیا کو حیران کردیا

مسیحاؤں کو خراج تحسین

پرواز کے ذریعے ماہر پائلٹ کا انوکھا خراج تحسین

کورونا وائرس کو شکست فاش کا مزہ چکھانے کے لیے دنیا بھر کے ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف جانفشانی سے دن رات مستعدی سے مریضوں کے علاج اور اس پر قابو پانے  کے لیے ڈٹا ہوا ہے جبکہ  اس مشن میں کئی ڈاکٹرز اور ورکز بھی اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔ ماہرین صحت کی ان خدمات  پر دنیا بھر میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ ایسے میں ہنگری کے ایک  ماہر پائلٹ نے بڑی مہارت کےساتھ طیارے کی پرواز کے ذریعے کراس اور انگوٹھے کا مخصوص نشان بنا کر دنیا بھر کے ڈاکٹروں کو انوکھا خراج تحسین پیش  کر کے دنیا کو حیران کر ڈالا ہے۔

چھوٹے طیارے کو انتہائی مقررہ پوائنٹ پر موڑنا خطرے سے خالی نہیں

ہنگری کے مقامی ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والے ماہر پائلٹ نے دو گھنٹے 13 منٹ کی انتہائی ماہرانہ پرواز کی اور طیارے سے انتہائی مشکل ڈیزائن بنایا۔پائلٹ نے یہ مشن مقامی وقت کے مطابق صبح 10:53 پر شروع کیا اور تقریباً دو گھنٹے 13 منٹ تک  جہاز  اڑایا۔ ۔ فضائی ماہرین کے مطابق چھوٹے طیارے کو انتہائی مقررہ پوائنٹ پر موڑنا خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔اور  پائلٹ نے انتہائی مہارت  کے ساتھ یہ کام سر انجام دیا ۔91 سے 112 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسلسل پرواز کرنے والا یہ طیارہ  2850 فٹ کی بلندی پر  تھا۔جبکہ مخصوص ٹرننگ پوائنٹ  پر طیارے کی رفتار 91 سے 98 کلومیٹر فی گھنٹہ پر آجاتی تھی۔

ڈاکٹرز کی قربانی اور ان کی خدمات کو  خراج تحسین  پیش کرنے کے اس دلچسپ اور انوکھےانداز کوفضائی ماہرین کی جانب سے اس مشن کو پائلٹ کی انتہائی مہارت قرار  دیا جارہا ہے   جبکہ  دنیا بھر میں  بہادر پائلٹ کے اس مشن اور ڈاکٹر کو خراج تحسین دینے کے انوکھے انداز کو بھی بے حد سراہا گیا ہے ۔

مزید پڑھیے: وطن کے ہیروز کو قوم کا سلام

پنجاب پولیس کا خراج تحسین

دوسری جانب پاکستان میں بھی  کورونا وائرس سے لڑتے اور مریضوں کی خدمت انجام دیتے ان مسیحاؤں کو خراج تحسین  پیش کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے ڈاکٹرز کو سلیوٹ پیش کرکے ان کے جذبے کو سلام پیش کیا تھا ۔ جبکہ عوام نے اپنی گھر کی چھتوں پرسفید جھنڈے لہرا کر ڈکٹرز کی ہمت و  حوصلےکو بڑھایا تھا ۔

اس مشکل وقت میں ان مسیحاؤں کی خدمات پر خراج تحسین  پیش کرنا ضروری ہے تا کہ اس مہلک وائرس سے لڑتے اور مریضوں کی جان بچاتے ان   جانباز سپاہیوں کے حوصلے مزید  بلند ہو سکیں ۔

واضح رہے یورپ کے بعض دیگر ملکوں کی طرح ہنگری بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آچکا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دس افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی اور ملک بھر میں سب سے زیادہ 5 ہلاکتیں اب تک پنجاب میں ہوئی ہیں جب کہ ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد  1373 تک جا پہنچی ہے۔

To Top