کورونا نے پڑھایا صفائی کا سبق،والدین نے جڑواں بچوں کا نام کووڈ" اور "کورونا" رکھ دیا

کورونا نے پڑھایا صفائی کا سبق،والدین نے جڑواں بچوں کا نام”کووڈ” اور “کورونا” رکھ دیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کا سلسلہ جاری ہے وہیں ماہرین صفائی ستھرائی  سے رہنے کی بھی تلقین کر رہے ہیں۔ جبکہ وبا سے نمٹنے کے ساتھ اس سے متعلق انوکھے اورعجیب و غریب اقدامات بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ اور بھارتی  حکومت اور عوام بھی ان  اقدامات میں پیش پیش ہیں۔ویسے تو کسی گھر میں جڑوان بچوں کی پیدائش خوشیوں کو دوبالا کردیتی ہے مگر ان مشکل حالات سےعزم و ہمت سے لڑنے والے یہ لوگ یقینا قابل ستائش ہیں ۔ اور ان ہی حالات سے نبرد آزما  اس  بھارتی جوڑے نےاپنے گھر پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کے نام کووڈ اور کورونا رکھ دیے ہیں۔ (ہے ناں حیران کن بات)

جڑواں بچوں کی پیدائس

New Indian Express

جڑواں بچوں کے نام کووڈ اور کورونا سے منسوب

بھارتی میڈیا کےمطابق کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران چند روز قبل بھارت کی  ریاست چھتیس گڑھ میں پریتی اور وینے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔جڑواں بچے ریاستی دارالحکومت رائے پور کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر میموریل اسپتال میں پیدا ہوئے۔  اس موقع پرجڑواں بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ ان مشکل حالات میں اس دن کو  مزید یادگار بنانے کے لیے اپنے بچوں کا نام “کووڈ” اور “کورونا” رکھ دیا ہے۔ (اتنے خطرناک نام۔۔ اب بچوں کو کیسے  ہاتھ لگائیں گے؟؟)

جڑوان بچوں کی پیدائش

StarBiz

کورونا نے صفائی کا سبق پڑھایا

جڑواں بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جان لیوا اور خطرناک وبا ہے لیکن اس وبا کے باعث انہوں نے صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرنا سیکھ لیا  ہے۔ (تو اس میں بچوں کا کیا قصور؟؟) اس لیے بچوں کی پیدائش کے وقت انہوں نے ان کے نام یہ رکھے تاکہ ان کے اوپر گزرنے والی اس کڑی آزمائش کے بعد جو انہیں راحت ملی ہے انہیں بچوں کے نام سے یاد رہے گی۔

مزید پڑھیے: کیمیکل لوچا؛ بھارت ماتا میں وائرس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی دھودیا گیا

واضح رہے اس سے قبل آج تک دنیا میں آنے والے طوفانوں کے نام خواتین پر رکھے جاتے رہے ہیں  لیکن یہ حیران کن بات شاید پہلی دفعہ انوکھی مثال قائم  ہوئی ہوگی کہ کسی خطرنا ک وبا کو مثبت انداز میں لے کر  اس کے نام پر بچوں کے نام رکھے گئے ہوں گے۔

خیال  رہےچین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 64 ہزار 700 سے زائد لوگ جان کی بازی ہار  چکے ہیں جب کہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 12 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 67  تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد109 ہوگئی ہے۔

To Top