کپتان کا ٹائیگر بننے کو تیار،مشکل وقت سے نکل آئیں گے، وقار یونس

عمران خان

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس  کہتے ہیں عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بغیر تماشائیوں کے کروانے کا سوچا جاسکتا ہے۔

ٹائیگر فورس کا حصہ

Times of India

کپتان کی ٹائیگر فورس میں حصہ لینے کو تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو کورونا کے ساتھ ساتھ غربت سے بھی لڑنا ہے اور وہ عمران خان کی ٹائیگر فورس کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم عمران خان جیسا حکم دیں گے وہ اس پر عمل کریں گے۔ سابق کپتان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے حوالے سے کہنا تھا کہ کورونا کا زور ٹوٹ جائے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بغیر تماشائیوں کے کروانے کا سوچا جاسکتا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور دیگر ایونٹس کی تیاری ضرور متاثر ہوں گی جبکہ کورونا وائرس سے پہلے ہماری ٹیم صحیح ٹریک پر تھی اور یہ مسئلہ صرف ہمارے ساتھ نہیں تمام ٹیموں کے ساتھ ہے،

پرفارمنس خراب

Gulf News

سرفراز احمد کی پرفارمنس غیر تسلی بخش

میڈیا سے گفتگو میں  بولنگ کوچ وقار یونس کا شرجیل خان کی فٹنس کے حوالے سے کہناتھا کہ شرجیل خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا۔ وہ ابھی پانے اوپر کام کر سکتے ہیں اور ان کے پاس ابھی بھی بہت وقت ہے جب کہ سرفراز احمد کی پی ایس ایل میں پرفارمنس کے حوالے سے نا امیدی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 5 میں سرفراز احمد کی پرفارمنس تسلی بخش نہیں تھی۔

مزید پڑھیے: کوروناریلیف ٹائیگر فورس،2 لاکھ سے زائد نوجوان مشن کا حصہ

واضح رہے آئسولیشن سے باہر آنے کے بعد ایک بار پھر وقار یونس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ  گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔ وقار یونس پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو 14 روز کے لیے آئسولیٹ کر لیا تھا۔

To Top