کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے کپتان کی ٹائیگر فورس میدان میں اترے گی

کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے کپتان کی ٹائیگر فورس میدان میں اترے گی

31 مارچ سے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل

وزارت یوتھ افیئرز کے مطابق کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر کام شروع کردیا گیا  ہے جبکہ ڈیجیٹل فارم تیار ہے اور  31 مارچ کو سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جائے گا۔کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے ڈیجیٹل فارم میں نام ،پتہ عمر، موبائل نمبر، یونین کونسل و ضلع کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

کپتان

Greater Kashmir

ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی ممکن

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں متحرک کام کرےگی۔ ۔کسی بھی قسم کی ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور خوراک پہنچائی جائے گی  ۔جب کہ فورس کے ذریعے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر نا ممکن ہوگی۔۔اس کے ساتھ  رضا کار قرنطینہ سینٹرز میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی نگرانی پر بھی معمور ہوں گے۔

کورونا

II Bo Live UniPD

10 اپریل تک رجسٹریشن مکمل

وزارت یوتھ کے مطابق فورس کی تشکیل ہر یونین کونسل میں کی جائے گی اور   10اپریل تک کوروناریلیف ٹائیگرز فورس کے لیے رضاکاروں کی رجسٹریشن کا عمل بھی  مکمل ہوجائے گا  ۔ٹائیگرز فورس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان رجسٹریشن کراسکتے ہیں جبکہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت   تائیرز فورس اپنی خدمات سر انجام دے گی۔ ملک بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا  بھی شیئر کیا جائے گا

مزید پڑھیے: کورونا سے جنگ؛آئی سی سی امپائرعلیم ڈار بھی مشن کا حصہ بن گئے

واضح رہے  گزشتہ روز وزیراعظم  کی جانب سے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کی صورت میں  عوام  کو گھروں تک راشن پہنچانے کے لیے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔جبکہ  وزیراعظم عمران خان کئی بار ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مخالفت کرچکے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ لاک ڈاؤن کے باعث سپلائی چین متاثر ہونے سے عوام کو اشیائے خورونوش کی قلت کا سامنا ہوگا۔

Parhlo

Parhlo.com is the leading open platform that represents the voice of youth with viral stories and believes in not just promoting Pakistani talent and entertainment but in liberating Pakistani youth and giving rise to young changemakers!

Posts
Parhlo Newsletter
Parhlo Newsletter

You have Successfully Subscribed!

To Top