لاہور کی صف اول کی یونی ورسٹی کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، لڑکی کو بلیک میل کرنے کا ایسا واقعہ جس نے تمام طالبات کے لیۓ خطرے کی گھنٹی بجا دی

عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ یونی ورسٹی کے طلبہ و طالبہ کو تعلیم یافتہ ہونے کے سبب با شعور سمجھا جاتا ہے اور اس بات کی امید رکھی جاتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے سوچ سمجھ کر اور اچھے برے کی پہچان کر کے کریں گے

مگر چونکہ انسان خطا کا پتلا ہے لہذا ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا اور ایسا ہی کچھ لاہور کی نامور یونی ورسٹی میں زیر تعلیم اس طالبہ کے ساتھ بھی ہوا جس نے دوران تعلیم مبشر نامی لڑکے کی محبت میں پاگل ہو کر اس کی ہر بات پر اعتبار کر بیٹھی اور اس کے نتیجے میں نہ صرف اپنے سب سے قیمتی اثاثے اپنی عزت سے محروم ہو گئی بلکہ بلیک میلنگ کے سبب شدید دباؤ کا شکار بھی رہی

تفصیلات کے مطابق مبشر نامی لڑکے نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر اس لڑکی سے محبت نبھانے کا وعدہ کیا اور اپنی ماں سے ملوانے کے بہانے اس کو ایک نائکہ کے گھر لے گیا

[”adinserter block= “10”]

جہاں اس کے دوست کمرے میں کیمرے فٹ کر چکے تھے والدہ کے گھر سے باہر ہونے کےبہانے پہلے تو مبشر نے بہلا پھسلا کر اس لڑکی کی عزت لوٹ لی

BEWARE! DON'T TRUST ANYONE BLINDLY – SAR E AAM

بوائے فرینڈ پر اندھے اعتماد کا بھیانک انجام ،لاہور میں یونیورسٹی کی طالبہ کا گینگ ریپ اور ویڈیو ریکارڈنگ۔ لڑکی چیختی، چلاتی رہی مگر وحشی درندے شیطانی کھیل کھیلتے رہے۔ ویڈیو انٹرنٹ پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دیتے اور لڑکی کو بار بار بلاتے۔ (بچے نہ دیکھیں)پھر ٹیم سرعام نے کیسے لڑکی کو اس عذاب سے نجاعت دلادی، دیکھئے اس ویڈیو میںWatch more episodes: https://bit.ly/2CMaHkMDownload ARY News APP for more videos: http://l.ead.me/bauCcD#ARYNews #SareAam

Gepostet von ARY News am Dienstag, 22. Januar 2019

اس کے بعد اسی ویڈیو کو دکھا کر باقی تین دوستو ں نے بھی اس لڑکی کے ساتھ اجتماعی زيادتی کر ڈالی اور اس کی بھی ویڈیو بنا ڈالی اور اس کے بعد یہ ویڈیو دکھا کر لڑکی کو خاموش رہنے کا کہا ورنہ اس ویڈيو کو سوشل میڈيا پر شئیر کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی

[”adinserter block= “15”]

اس موقع پر مجبور لڑکی نے ان لڑکوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیۓ ان کی شکایت نجی چینل کے ایک پروگرام کے میزبان سے کی جس نے خفیہ کیمروں کی مدد سے نہ صرف ان لڑکوں کو گرفتار کروا دیا بلکہ اس پروگرام کی توسط سے تمام لڑکیوں تک بھی یہ پیغام پہنچا دیا کہ اس طرح کے لڑکوں پر کبھی بھی اعتبار نہ کریں

To Top