!!طاہر شاہ کا نیا گانا”فرشتہ”میوزک انڈسٹری میں تہلکہ،کورونا کو بھی خطرہ

طاہر شاہ کا نیا گانا

آپ جہاں کہیں بھی ہین رک جائیں، سنھل جائیں اپنے کانوں کو دیجیے بریک اور سنیے طاہر شاہ کا نیا گانا”فرشتہ”۔ اپنے گانوں سے میوزک انڈسٹری کو ہلادینے والے طاہر شاہ نے ایک بار پھر دھوم مچادی ہے۔ آئی ٹو آئی ، اور اینجل کے بعد پیش خدمت ہے طاہر شاہ کا ایک اور شاہکار فرشتہ۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرطاہر شاہ نے اپنے نئے گانے کی خوشخبری سنائی تھی ۔ جس کے چند منت بعد ہی ہیش ٹیگ طاہرشاہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور ان کا گانا بھی وائرل ہوگیا۔

طاہر شاہ کا گانا ناپسند کرنے والوں کی تعداد

طاہر شاہ کے نئے گانے ’فرشتہ‘ کی ویڈیو اینیمیٹڈ ہے اور یہ ان کے اپنے ہی گانے اینجل کا ترجمہ ہے۔ جبکہ خود طاہر شاہ 5 منٹ 44 سیکنڈ دورانیے کے اس گانے میں کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یوٹیوب پر گانے کو پسند کرنے والوں سے زیادہ تعداد ناپسند کرنے والوں کی ہے۔ (اوہ۔۔۔ یہ تو ہوگا)

۔ طاہر شاہ کا گانا جہاں ٹاپ ٹرینڈ بنا وہیں سوشل میڈیا پر صارفین  کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہی۔

گلیوں میں طاہرشاہ کا گانا چلانے کا مشورہ

ایک صارف نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے یہ گانا سڑکوں پر چلائین، تاکہ لوگ اپنے گھروں میں رہیں۔ (ہمیں بھی آپ کا مشورہ پسند آیا)

طاہر شاہ کے ویڈیو میں دکھائی نہ دینے پر ناراض

فرحانن ورک نامی صارف نے 4 سال کے انتظار کے بعد بعد بھی ویڈیو میں دکھائی نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “چار سال انتظار کے بعد ہمیں ٹرانسلیشن دے دی” ( بتاو بھلا۔۔ اب یہ تو کسی کتاب میں نہیں لکھا تھا)

کیا آپ قبول کرلیں گے؟

رضوان زیدی نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ کیا یہ صرف میں ہی ہوں جسے ’فرشتہ‘ پسند آیا ہے؟ کیا یہ معاشرہ مجھے قبول کر لے گاَ؟ (نہین جی بالکل نہیں)

کانسیپٹ کی تعریف

شمیل نامی ٹوئٹر ہینڈل نے طاہر شاہ کے ویڈیو کانسیپٹ کی تعریف کی اور لکھا جب آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو آپ کو اس کا عکس ہر جگہ نظر آتا ہے واہ کتنا خوبصورت پیغام دیا ہے۔

مزید پڑھیے: ٹک ٹاک گرل کی ٹرمپ کیساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش،ٹرمپ شاکڈ،حریم شاہ راکڈ

کیا دنیا کے لیے ایک وائرس کافی نہیں تھا؟؟

فیضان نامی ٹوئٹر صارف نے اپنی ٹویٹ میں طاہر شاہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے دکھایا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’قوم کے لیے ایک ہی وائرس کافی تھا، دوسرے کی کیا ضرورت تھی؟

دنیا کورونا سے لڑنے میں مصروف مگر بھارت پر جنگی جنون سوار، پاک فوج کا بھرپور جواب

To Top