سپر بلیو بلڈ مون کے ستاروں کی روشنی میں آپ کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں

چاند زمین کا واحد سیارہ ہے جو اس کے گرد چکر لگاتا رہتا ہے ۔ کبھی تو شاعر اس چاند کو محبوب کے چہرے سے تشبیہ دیتے نظر آتے ہیں تو کبھی یہ چاند نجومیوں کی نظر میں انسانوں کی قسمتوں کا ذمہ دار ہوتا ہے اس سال کے آغاز میں اکتیس جنوری یعنی اج کے دن دنیا کے رہنے والے اس چاند کا وہ نظارہ دیکھیں گے جو کہ ڈیڑھ سو سال بعد ہو رہا ہے ۔

ڈیڑھ سو سال بعد ایک چاند کے 3نظارے ساتھ ہوں گے ، آج چاند گرہن ہوگا ، سپر مون ہوگا اور بلیو مون ہوگا، نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کیا جائے گاانگریزی مہینے میں 2 بار دکھائی دینےوالا چودھویں کا چاند بلیو مون کہلاتا ہے۔ چاند کو مکمل گرہن لگے توبلڈ مون بھی کہلاتا ہے ۔اس کی روشنی سرخی مائل نارنجی ہو گی۔آج طلوع ہونے والا چاند سپر بلیو بلڈ مون ہو گا۔

سپر بلیو بلڈ مون چودھویں کے چاند کے مقابلےمیں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔اس چاند کے علم نجوم کے مطابق تمام بروج کے لوگوں پر خصوصی اثرات مرتب ہوں گے جو کہ کچھ اس طرح ہوں گے ۔

برج حمل:

اس چاند گرھن کے نتیجے میں جو بے یقینی اور وسوسے پیدا ہوں گے ان کو خاطر میں نہ لايۓ اور اپنی محنت جاری رکھیۓ

برج ثور:

اگر آپ کو اب یہ لگنے لگا ہے کہ آپ تنہا کام نہیں کر سکتے تو اس کے لیۓ اس موقعے پر آپ اپنے قابل بھروسہ افراد سے مدد لے سکتے ہیں

برج جوزا :

اس چاند گرھن کے ساتھ آپ کو اپنی صلاحیتوں پر شک ہونے لگے گا مگر مایوسی کا شکار نہ ہوں جلد ہی برا وقت ختم ہونے والا ہے

برج سرطان :

اس وقت آپ خود کو جزباتی طور پر کمزور محسوس کریں گے مگر اپنے اردگرد نظر ڈالیں آپ کی مشکلوں کا حل آپ کے قریب ہی ہے بس دیکھنے والی آنکھ کی کمی ہے

برج اسد:

اس چاند گرھن سے آپ کے اعتماد میں کمی واقع ہو گی اور حساسیت میں اضافہ ہو گا ۔حو کہ آپ کے حق میں بہت بہتر ثابت ہو گا

برج سنبلہ:

یہ وقت آپ پر مشکل ہے مگر کل کی پریشانیوں سے گھبرانے کے بجاۓ اپنے آج کو بہتر بنانے کی فکر کریں کل خود بخود بہتر ہو جاۓ گا

برج میزان:

یہ آپ کا بہترین وقت ہے آپ اپنی قسمت کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں مگر اپنے آس پاس کے لوگوں کا خیال رکھنا نہ بھولیۓ

برج عقرب :

گرھن کے اس موقعے پر اپنی توانائیوں کو بچا کر رکھیۓ اور اپنے کل کو بہتر بنانے پر توجہ مبذول رکھیۓ

برج قوس:

اگرچے آپ اپنے آپ کو بہتر بنانے کے لیۓ دن رات محنت کر رہے ہیں مگر گرھن کے اس وقت میں کچھ وقت اپنے لیۓ نکال کر اپنی خامیوں پر نظر ڈالیں اور ان کو دور کرنے کی کوشش کریں

برج جدی:

یہ سال آپ کا ہے اس سال آپ تمام من پسند احداف حاصل کر سکتے ہیں اور یہ گرھن آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا بس اپنی محنت کو جاری رکھیں

برج دلو:

یہ گرھن آپ کو سستی کا شکار کر سکتا ہے اس موقع پر دوبارہ سے خود کو کاموں کے لیۓ تیار کریں اپنے احداف مقرر کریں اور ان کے حصول کے لیۓ محنت کا آغاز کریں

برج حوت:

 

اس گرھن کے دوران آپ جو نیا کام شروع کرنا چاہ رہے ہیں اس کا آغاز کر دیں اور پھر بھرپور تیاری کے ساتھ اس کی کامیابی کے لیۓ جت جائیں

اس سب کو پڑھتے ہوۓ یہ یاد رکھنا چاہیۓ کہ اللہ کی ذات قادر مطلق ہے وہ جو چاہے کر سکتا ہے اس کے لیے اس کو کسی چاند گرہن کی ضرورت نہیں ہوتی

 

To Top